• Mon, 01 December, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

آن لائن دنیا کی زہریلی ترین عادت آکسفورڈ کا ورڈ آف دی ایئر ’’ریج بیٹ‘‘

Updated: December 01, 2025, 4:50 PM IST | London

آکسفورڈ یونیورسٹی پریس نے ۲۰۲۵ء کیلئے ’’ورڈ آف دی ایلر‘‘ کے طور پر ’’ریج بیٹ‘‘ (Rage-bait) کا انتخاب کیا ہے۔ یہ وہ اصطلاح ہے جو سال بھر سوشل میڈیا اور ڈجیٹل دنیا میں جذباتی ہیرا پھیری، غصے سے بھرپور مواد، اور تقسیم بڑھانے والی پوسٹس کی نشاندہی کیلئے عام استعمال ہوئی۔

Picture: INN
تصویر:آئی این این

اگر کوئی اصطلاح ۲۰۲۵ء کے ڈجیٹل ماحول کی اصل کیفیت کو بیان کرسکے تو وہ ہے ’’ریج بیٹ۔‘‘ ایک ایسا لفظ جو اس سال تقریباً ہر آن لائن بحث اور ہر وائرل ردعمل میں نظر آیا۔ آکسفورڈ یونیورسٹی پریس نے تین روزہ عالمی سروے میں ۳۰؍ ہزار سے زیادہ افراد کی شرکت کے بعد اسے ۲۰۲۵ء کا آکسفورڈ ورڈ آف دی ایئر قرار دیا ہے۔ یہ اصطلاح ’’اورا فارمنگ‘‘ اور ’’بائیو ہیک‘‘ جیسے دو مشہور انٹرنیٹ الفاظ کو مات دے کر جیتی ہے۔ ۲۰۲۵ء آن لائن غصے کے لا متناہی چکروں، الگورتھم کے ذریعے بڑھتی ہوئی جذباتی ہیرا پھیری، سیاسی تنازعات، اور مسلسل اشتعال انگیز مواد کے بوجھ کا سال ثابت ہوا۔

یہ بھی پڑھئے:غزہ: جنگ بندی کا ۵۲؍ واں دن، ۳۵۷؍ فلسطینی شہید، ۹۰۳؍ زخمی

اس کا مطلب کیا ہے؟
او یو پی کے مطابق ’’ریج روٹ‘ ‘ ایسے آن لائن مواد کو کہا جاتا ہے جو جان بوجھ کر غصہ، اشتعال یا مایوسی پیدا کرنے کیلئے تیار کیا گیا ہو ، تاکہ زیادہ سے زیادہ کلکس، تبصرے اور شیئرنگ حاصل ہو۔ چاہے وہ جان بوجھ کر غلط فہمی پھیلانے والی سرخی ہو، جانبدارانہ رائے، یا اشتعال انگیز تبصرہ ، اس کا مقصد صارف کو جذباتی طور پر ردعمل دینے پر مجبور کرنا ہوتا ہے۔ اصطلاح کے استعمال میں پچھلے سال کے مقابلے میں تین گنا اضافہ دیکھا گیا جو اس حقیقت کی عکاسی کرتا ہے کہ سوشل میڈیا الگورتھم زیادہ غصہ پیدا کرنے والے مواد کو نمایاں کر رہے ہیں۔ یہ کلک بیٹ سے ملتی جلتی مگر زیادہ شدید شکل ہے، جس میں مواد کا ایندھن ’’تجسس‘‘ نہیں بلکہ ’’غصہ‘‘ ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھئے: سوڈان: امن کیلئے حکومت نے اقوام متحدہ کےساتھ تعاون کرنے پر رضامندی ظاہر کی

آن لائن جذباتی تھکن اور اثرات
ماہرین کہتے ہیں کہ ایسا مواد نہ صرف صارفین کو ناراض کرتا ہے بلکہ انہیں ذہنی طور پر تھکا بھی دیتا ہے۔ غم و غصے سے بھرپور فیڈز تباہ کن اثرات پیدا کرتی ہیں، جن میں شامل ہیں:جذباتی تھکاوٹ، مسلسل منفی مواد کے باعث ذہنی دباؤ، اور ڈوم اسکرولنگ کے نہ ختم ہونے والے چکر۔ یاد رہے کہ پچھلے سال کا آکسفورڈ ورڈ ’’برین روٹ‘‘ تھا جو غیر فعال اسکرولنگ کی تھکن کو ظاہر کرتا تھا۔
خیال رہے کہ ’’ریج بیٹ‘‘ پہلی بار ۲۰۰۲ء میں یوزنیٹ پر سڑک پر غصے کے واقعات کی وضاحت کیلئے استعمال ہوا، مگر وقت کے ساتھ سیاسی مباحث، غلط معلومات اور مواد کی کریئشن کے نظام کا حصہ بن گیا۔ آج یہ نیوز رومز، کرئیٹر کلچر اور ڈیجیٹل مباحث میں بنیادی اصطلاح ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK