EPAPER
یورپ کے کئی ممالک میں بڑھتی مہنگائی، بے روزگاری اور حکومتی پالیسیوں کے خلاف عوام سڑکوں پر نکل آئے، جس کے دوران متعدد شہروں میں مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپیں ہوئیں۔ فرانس، اٹلی، اسپین، بلجیم اور البانیہ میں احتجاج کے دوران گرفتاریاں بھی عمل میں آئیں ، جبکہ کئی مقامات پر حالات کشیدہ ہوگئے۔
October 25, 2026, 4:21 PM IST
بین الاقوامی فوجداری عدالت اور اس کے سینئر عہدیداران کو۲۰۲۶ء کا یورپی یونین سخاروف انعام سے سرفراز کیا گیا، یورپی پارلیمنٹ نے عدالت، اس کے ججوں اور عملے کو نشانہ بنانے والی امریکی پابندیوں کے درمیان بین الاقوامی انصاف کے لیے عدالت کے کام کو تسلیم کیا۔
October 22, 2026, 6:56 PM IST
اٹلی اور البانیہ میں مہنگائی، ناقص عوامی سہولیات، یونیورسٹیوں کی ابتر صورتحال اور بدعنوانی کے خلاف جاری مظاہروں کے دوران پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپوں کے پیشِ نظر ہندوستان نے اپنے شہریوں کے لیے حفاظتی ایڈوائزری جاری کی ہے۔ روم اور تیرانا میں واقع ہندوستانی سفارتی مشنوں نے شہریوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ بھیڑ والے علاقوں اور احتجاجی مقامات سے دور رہیں، مقامی خبروں پر نظر رکھیں اور حکام کی ہدایات پر عمل کریں۔
October 21, 2026, 3:26 PM IST
دنیا میں ایک طرف کروڑوں افراد کو پیٹ بھر کھانا اور صحت بخش غذا میسر نہیں، تو دوسری طرف ہر سال خوراک کی بڑی مقدار ضائع کردی جاتی ہے۔ اقوام متحدہ کے اداروں کی جولائی ۲۰۲۶ء کی رپورٹ کے مطابق، ۲۰۲۵ء میں دنیا کی تقریباً ۸ء۷؍ فیصد آبادی، یعنی ۶۴؍ کروڑ ۵۰؍ لاکھ افراد، بھوک کا سامنا کررہے تھے۔ دوسری جانب مجموعی طور پر ۱۰۵؍ کروڑ ٹن خوراک ضائع ہوئی۔
October 17, 2026, 5:22 PM IST
