• Mon, 16 February, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

’’او رومیو‘‘ پہلی ہندی فلم جس کیلئے بک مائی شو پر ناظرین کا تجزیہ غیرفعال کردیا گیا

Updated: February 16, 2026, 5:06 PM IST | Mumbai

میڈیا رپورٹس کے مطابق ’’او رومیو‘‘ پہلی ہندی فلم بن گئی ہے جس کی ناظرین کی ریٹنگز اور جائزے عدالت کے حکم پر بُک مائی شو پر غیر فعال کر دیے گئے ہیں۔ اس فلم میں شاہد کپور اورترپتی ڈمری مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔

O Romeo.Photo:INN
او رومیو۔ تصویر:آئی این این

میڈیا رپورٹس کے مطابق ’’او رومیو‘‘ پہلی ہندی فلم بن گئی ہے جس کی ناظرین کی ریٹنگز اور جائزے عدالت کے حکم پر بُک مائی شو پر غیر فعال کر دیے گئے ہیں۔ اس فلم میں شاہد کپور اورترپتی ڈمری  مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔وشال بھردواج کی ہدایتکاری میں بننے والی اس کرائم تھرلر فلم نے۱۳؍ فروری کو سنیما گھروں میں ریلیز کے بعد ٹکٹنگ پلیٹ فارم پر مبینہ طور پر۸ء۶؍ کی ریٹنگ کے ساتھ آغاز کیا۔  ہندوستان ٹائمز کے مطابق ہفتہ کے روز اس کی ریٹنگ بہتر ہو کر ۰ء۷؍ ہو گئی تھی۔ تاہم اسی دن بعد میں فلم کے صفحے سے تمام ریٹنگز اور جائزے اچانک ہٹا دیے گئے۔ اس وقت بُک مائی شو پر فلم کے صفحے پر نہ تو کوئی ناظرین اسکور دکھایا جا رہا ہے اور نہ ہی تحریری جائزے موجود ہیں۔ عنوان اور ٹریلر کے نیچے اب بھی یہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ۱۲۵۰۰۰؍ سے زائد صارفین نے فلم میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔
 صفحے پر ایک وضاحتی نوٹ درج ہے کہ ’’عدالتی حکم کے مطابق ریویوز اور ریٹنگز غیر فعال کر دی گئی ہیں۔‘‘ تاہم نہ پلیٹ فارم اور نہ ہی فلم کے پروڈیوسرز کی جانب سے اس فیصلے کی باضابطہ وضاحت جاری کی گئی ہے۔ رپورٹس کے مطابق فلمسازوں نے آن لائن منظم منفی مہمات کو روکنے کے لیے یہ قدم اٹھایا۔

یہ بھی پڑھئے:پرینکا چوپڑہ کی ششی تھرور سے ملاقات، کانگریسی لیڈر نے اداکارہ کی تعریف کی

یہ پیش رفت گزشتہ ماہ تیلگو فلم انڈسٹری میں پیش آنے والے ایک ملتے جلتے واقعہ کے بعد سامنے آئی ہے۔ منا شنکرا ورا پرساد گَرو کی ریٹنگز اور جائزے بھی اس کی ۱۲؍ جنوری کو ریلیز سے قبل بُک مائی شو پر غیر فعال کر دیے گئے تھے تاکہ’’منظم منفی مہمات اور بدنیتی پر مبنی ریٹنگز‘‘ کو روکا جا سکے۔ اس فلم میں چرنجیوی  مرکزی کردار میں ہیں۔منا شنکرا ورا پرساد گَرو  ایک تیلگو زبان کی ایکشن کامیڈی فلم ہے جسے انیل روی پڈی نے تحریر اور ہدایت دی ہے۔ اس میں نین تارا ، وینکٹیش اور کیتھرین ٹریسا  بھی شامل  ہیں۔

یہ بھی پڑھئے:افغانستان کی سنسنی خیز فتح: متحدہ عرب امارات کو۵؍ وکٹوں سے ہرا دیا

’او رومیو‘ ایک رومانٹک ڈرامہ ہے، جسے وشال بھردواج نے ڈائریکٹ کیا ہے۔ فلم کو ساجد ناڈیاڈوالا  پیش کر رہے ہیں اور پروڈکشن ناڈیاڈوالا گرینڈسن انٹرٹینمنٹ کی طرف سے ہے۔ فلم میں شاہد کپور اور ترپتی ڈمری کے علاوہ نانا پاٹیکر، اویناش تیوری، تمنا بھاٹیا اور فریدہ جلال جیسے معروف اداکار اہم کرداروں میں ہیں۔وشال بھردواج کی یہ فلم حسین زیدی  کی کتاب ’مافیا کوئینز آف ممبئی‘ پر مبنی ہے، جس میں شاہد نے مافیا ڈان حسین اُسترا کا کردار ادا کیا ہے۔ ترپتی ڈمری نے سپنا کے کردار اداکیا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK