Inquilab Logo Happiest Places to Work

saqib saleem

سی جے پی تحریک: بالی ووڈ کی بڑھتی حمایت، ہما قریشی، ثاقب سلیم بھی جنترمنتر پہنچے

جنتر منتر میں جاری سی جے پی کی قیادت میں طلبہ کے احتجاج کو بالی ووڈ کی مزید معروف شخصیات کی حمایت حاصل ہونے لگی ہے۔ اداکارہ ہما قریشی اور ان کے بھائی ثاقب سلیم بدھ کو دیر رات احتجاجی مقام پر پہنچے اور طلبہ سے ملاقات کر کے اظہارِ یکجہتی کیا۔ اس سے قبل ہما قریشی نے مبینہ لاٹھی چارج اور طاقت کے استعمال پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا تھا کہ طلبہ کی آواز کو طاقت سے دبانے کے بجائے ان سے بات چیت ہونی چاہیے۔ ادھر سلمان خان، شبانہ اعظمی، پرکاش راج، عمران خان، رتیش دیشمکھ، جنیلیا، دیا مرزا، بھومی پیڈنیکر اور دیگر فنکار بھی مختلف انداز میں احتجاج کی حمایت کر چکے ہیں۔

July 23, 2026, 11:43 AM IST

’’بے بی ڈو ڈائی ڈو‘‘ کے ’الفا کیو‘ میں ثاقب سلیم کا نیا انداز

فلم ’’بے بی ڈو ڈائی ڈو‘‘ کی ریلیز سے ٹھیک ایک دن قبل ثاقب سلیم نے فلم کا نیا گانا ’’الفا کیو‘‘ ریلیز کر دیاگیا ہے۔ ہائی انرجی نائٹ کلب وائبس سے بھرا ہوا، یہ ٹریک اپنی طاقتور موسیقی، متحرک دھڑکنوں اور دلکش بصریوں کے ساتھ ایک منفرد سماں باندھ دیتا ہے۔

July 02, 2026, 8:36 PM IST

’’بے بی ڈو ڈائی ڈو‘‘ کا ٹریلر جاری، ہما قریشی ایکشن اوتار میں

اداکارہ ہما قریشی کی آنے والی ایکشن تھریلر فلم بے بی ڈو ڈائی ڈو کا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے، جس میں وہ ایک گونگی اور بہری خاتون قاتل کے منفرد کردار میں نظر آئیں گی۔ فلم کی ہدایت کاری نچیت سمانت نے کی ہے جبکہ ثاقب سلیم اس کے پروڈیوسر ہیں۔ ۳؍ جولائی ۲۰۲۶ء کو ریلیز ہونے والی یہ فلم عالیہ بھٹ اور شروری کی ’’الفا‘‘ کے ساتھ باکس آفس پر ٹکرائے گی۔

June 22, 2026, 7:27 PM IST

ہما قریشی کی ’’بے بی ڈو ڈائی ڈو‘‘ کا ٹیزر جاری، ۳؍ جولائی کو عالیہ بھٹ سے تصادم

ہما قریشی کی نئی فلم Baby Do Die Do کا ٹیزر جاری کر دیا گیا ہے، جسے سوشل میڈیا پر مثبت ردعمل مل رہا ہے۔ فلم کی ہدایت کاری Nachiket Samant نے کی ہے جبکہ اسے ہما کے بھائی ثاقب سلیم پروڈیوس کر رہے ہیں۔ یہ فلم ۳؍ جولائی ۲۰۲۶ء کو سنیما گھروں میں ریلیز ہوگی، جہاں اس کا مقابلہ عالیہ بھٹ کی ’’الفا‘‘ سے ہوگا۔

June 09, 2026, 7:28 PM IST

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK