• Sat, 01 November, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

ہما قریشی کی ’’سنگل سلمیٰ‘‘ تھیٹروں میں، بھائی ثاقب سلیم کا جذباتی پیغام

Updated: November 01, 2025, 6:08 PM IST | Mumbai

ہما قریشی کی نئی فلم ’’سنگل سلمیٰ‘‘ اس ہفتے خاموشی سے سنیما گھروں میں ریلیز ہوگئی۔ نچیکیت سمنت کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم میں شریاس تلپڑے اور سنی سنگھ بھی مرکزی کرداروں میں ہیں جبکہ فلم کے پروڈیوسر ثاقب سلیم ہیں، جو ہما کے بھائی بھی ہیں۔ اس موقع پر ثاقب نے اپنے انسٹاگرام پر ایک دل چھولینے والا جذباتی نوٹ جاری کیا۔

Picture: INN
تصویر: آئی این این

ہما قریشی کی تازہ فلم ’’سنگل سلمیٰ‘‘ جمعہ کو سنیما گھروں کی زینت بنی۔ یہ فلم دوبارہ ریلیز ہونے والی فلموں (جن میں شاہ رخ خان کی ۷؍ مشہور فلمیں اور ’’باہوبلی: دی ایپک‘‘ شامل ہیں) کے درمیان واحد نئی ہندی ریلیز ہے۔ تاہم، فلم کو اسکرینز اور شوز حاصل کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔ فلم کے پروڈیوسر اور ہما قریشی کے بھائی ثاقب سلیم نے ریلیز کے موقع پر ایک جذباتی نوٹ شیئر کرتے ہوئے مداحوں سے اپیل کی کہ وہ ’’سنگل سلمیٰ‘‘ تھیٹرز میں ضرور دیکھیں۔ انہوں نے لکھا کہ ’’یہ فلم میرے لئے بہت ذاتی ہے۔ یہ خود سے محبت، اپنے آپ کو قبول کرنے، اور اپنی کمپنی میں سکون تلاش کرنے کے بارے میں ہے۔ سنگل ہونے کا مطلب اکیلا ہونا نہیں بلکہ مکمل ہونا ہے۔‘‘ ثاقب نے بتایا کہ اس فلم کو انہوں نے خاص جذبے اور انتہائی دیانت داری کے تحت بنایا ہے۔ 

یہ بھی پڑھئے:شاہ رخ نے سینا کو ’راک اسٹار‘ کہا، جان سینا نے شاہ رخ کو ’’انسپیریشن‘‘

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Saqib Saleem (@saqibsaleem)

انہوں نے لکھا کہ ’’ہم نے یہ فلم ایک خوبصورت ٹیم کے ساتھ اور بہت دل سے بنائی ہے۔ اس محبت کی جھلک ہر فریم میں دیکھی جا سکتی ہے۔‘‘ پروڈیوسر نے اس بات پر بھی افسوس ظاہر کیا کہ اس طرح کی فلموں کو سنیما گھروں میں وہ توجہ نہیں ملتی جس کی وہ مستحق ہوتی ہیں۔ انہوں نے مزید لکھا کہ ’’میں جانتا ہوں کہ سسٹم ہمیشہ خوبصورت فلموں کیلئے منصفانہ نہیں ہوتا، نہ کافی شوز، نہ بہترین سلاٹس، اور ٹکٹ کی قیمتیں جو کبھی کبھار ای ایم آئی پلانز جیسی لگتی ہیں۔‘‘ انہوں نے مداحوں سے درخواست کی کہ ’’اگر آپ کے قریبی سنیما میں ’’سنگل سلمیٰ‘‘ لگی ہے تو اسے ضرور دیکھیں۔ اپنے دوستوں اور والدین کو بھی ساتھ لے جائیں۔‘‘ ثاقب نے مزید کہاکہ ’’اگر یہ آپ کے شہر میں نہیں لگی ہے تو اپنے مقامی سنیما کو ٹیگ کریں اور کہیں کہ آپ ’’سنگل سلمیٰ‘‘ دیکھنا چاہتے ہیں۔ کبھی کبھی خوبصورت فلمیں ہمیں اپنے آپ سے دوبارہ محبت کرنے کی یاد دلاتی ہیں۔‘‘

یہ بھی پڑھئے:شرد کیلکر نے پربھاس کے کردار کو آواز دینے پر کہا: میں چاہتا تھا کہ ہر لفظ فلم کی شان کو ظاہر کرے

فلم کی کہانی سلمیٰ رضوی (ہما قریشی) کے گرد گھومتی ہے۔ یہ ایک ۳۳؍ سالہ عورت ہے جو سکندر (شریاس تلپڑے) سے طے شدہ شادی کے ذریعے اپنی زندگی میں استحکام لانا چاہتی ہے، مگر قسمت اسے لندن میں میٹ (سنی سنگھ) کے ساتھ ایک غیر متوقع محبت میں مبتلا کر دیتی ہے۔ کہانی دو شہروں، دو ثقافتوں اور دو باراتوں کے دلچسپ تصادم میں ڈھلتی ہے، جو ایک ناقابلِ فراموش شادی کی رات پر منتج ہوتی ہے۔ مگر سوال باقی رہ جاتا ہے، سلمیٰ کے رشتے کی سمت آخر کون بدلے گا؟ پروڈیوسر ثاقب سلیم نے اس فلم کو اپنی زندگی کا ایک خاص تجربہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ’’یہ میرا پہلا حقیقی پروڈکشن تجربہ ہے۔ فلم بنانا جتنا مشکل اور افراتفری سے بھرا عمل ہے، اتنا ہی جادوئی بھی ہے۔ ’’سنگل سلمیٰ‘‘ کو پردے پر آتے دیکھنا ایسے ہے جیسے دلہن کو اس کی پوری بارات کے ساتھ رخصت کرنا۔ ایک سلمیٰ، دو بالما، اور بے شمار باراتی، سب تیار ہیں آپ کے قریب ترین تھیٹر پہنچنے کیلئے۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK