Inquilab Logo Happiest Places to Work

نظام الدین دہلی: پارکنگ تنازع میں ہما قریشی اور ثاقب سلیم کے کزن بھائی کا قتل

Updated: August 08, 2025, 4:28 PM IST | New Delhi

دہلی کے نظام الدین علاقے میں اداکارہ ہما قریشی کے بھائی آصف قریشی کا قتل کر دیا گیا ہے۔ پولیس نے ملزمین کی شناخت اجول اور گوتم کے طورپر کی ہے جنہوں نے پارکنگ کے معمولی تنازع پر آصف کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ہما قریشی نے اس معاملے پر اب تک کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے۔

Huma Qureshi`s cousin Asif Qureshi Photo: X
ہما قریشی کے چچیرے بھائی آصف قریشی۔ تصویرـ: ایکس

دہلی کے نظام الدین علاقے کے جگن پورہ بھوپال مارکیٹ لین میں جمعرات کی رات اداکارہ ہماقریشی کے چچیرے بھائی آصف قریشی کو پارکنگ کے معاملے میں قتل کر دیا گیا۔متاثرہ شخص کی شناخت آصف قریشی کے طور پر کی گئی ہے جنہوں نے ملزمین کو پارکنگ کے علاقے سے اپنی اسکوٹر ہٹانے کیلئے کہا جس کے بعد انہوں نے ان کا استحصال کیا۔ آصف قریشی کو اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دیا تھا۔

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Inquilab - انقلاب (@theinquilab.in)

اہل خانہ، جن میں ان کی اہلیہ اور دیگر رشتہ دار بھی شامل ہیں، نے دعویٰ کیا ہے کہ آصف قریشی کو چھوٹے سے مسئلے کی وجہ سے ہلاک کر دیا گیا۔ انہوں نے الزام عائد کیا ہے کہ کچھ دنوں قبل ملزمین پارکنگ کے معاملے پر ملزمین اور آصف قریشی کے درمیان تنازعہ ہوا تھا اور حادثے کی رات انہوں نے آصف پر تیز دھار ہتھیار سے حملہ کیا۔

یہ بھی پڑھئے: منوج باجپائی کی ’’انسپکٹر زینڈے‘‘ ۵؍ ستمبر کو نیٹ فلکس پر ریلیز ہوگی

آصف کی اہلیہ نے بتایا کہ ان کے شوہر نے پڑوسیوں سے کہا تھا کہ وہ یہاں سے اپنی اسکوٹر ہٹا لیں جس کے بعد تنازع ہوا اور پھر انہوں نے آصف کو جان سے مار دیا۔پولیس نے اس کیس میں دو بھائیوں گوتم اور اجول کو حراست میں لیا ہے جنہوں نے آصف قریشی پر یہ حملہ کیا تھا۔ آصف قریشی کے پڑوسیوں اور اہل خانہ نے اس واردات پر حیرت کااظہار کرتے ہوئے آصف قریشی کیلئے انصاف کا مطالبہ کیا ہے۔آصف قریشی دہلی میں مرغی کا کاروبار چلاتے تھے جسے کافی ترقی بھی مل رہی تھی۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK