EPAPER
بالی ووڈ اداکار عمران ہاشمی کی انتظار کی جانے والی فلم ’’آوارہ پن ۲‘‘ اب او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر دستیاب ہوگئی ہے۔ سنیما گھروں میں نمائش کے بعد اس فلم کو امیزون پرائم ویڈیو پر دیکھا جاسکتا ہے۔
October 09, 2026, 7:15 PM IST
معروف شاعر، نغمہ نگار اور اسکرپٹ رائٹر جاوید اختر نے اپنے بیٹے اور اداکار و فلم ساز فرحان اختر کے بچپن سے جڑا ایک دلچسپ واقعہ شیئر کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ جب فرحان کی عمر صرف ۸؍ سال تھی تو ایک دن اس نے ان سے ایک ایسا سوال کیا جس نے مذہب، شناخت اور خاندانی پرورش سے متعلق ایک سنجیدہ گفتگو کو جنم دیا۔
September 03, 2026, 7:34 PM IST
سنی دیول، شبانہ اعظمی اور پریتی زنٹا کی فلم ’’بٹوارہ ۱۹۴۷ء‘‘ کی کمزور باکس آفس کارکردگی پر بالی ووڈ میں بحث جاری ہے۔ فلم کی اداکارہ شبانہ اعظمی نے حال ہی میں کہا تھا کہ شاید ناظرین سنی دیول کو ایک مسلم کردار میں قبول نہیں کر سکے، تاہم فلم کے ہدایت کار راج کمار سنتوشی نے اس رائے سے اختلاف کرتے ہوئے اسے مسترد کردیا ہے۔
August 31, 2026, 7:45 PM IST
معروف اداکارہ شبانہ اعظمی نے ہندوستان میں ہندو مسلم تقسیم کے معاملے پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اصل لڑائی ہندوؤں اور مسلمانوں کے درمیان نہیں بلکہ لبرل اور انتہا پسند سوچ رکھنے والوں کے درمیان ہے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ وہ اور ان کے شوہر، معروف مصنف اور شاعر جاوید اختر ، دونوں برادریوں کے انتہا پسند عناصر کی تنقید کا سامنا کرتے رہے ہیں۔’
August 30, 2026, 12:57 PM IST
