• Tue, 02 December, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

شبانہ اعظمی پہلی بار عمران ہاشمی کے ساتھ کام کریں گی

Updated: December 02, 2025, 6:01 PM IST | Mumbai

تجربہ کار اداکارہ شبانہ اعظمی عمران ہاشمی اور دیشا پٹانی کی فلم ’’آوارہ پن ۲‘‘ کی کاسٹ میں شامل ہو گئی ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ وہ اس فلم میں ایک طاقتور کردار ادا کریں گی تاہم، کردار کے بارے میں مزید تفصیلات فی الحال دستیاب نہیں ہیں۔

Shabana Azmi.Photo:INN
شبانہ اعظمی۔ تصویر:آئی این این

عمران ہاشمی گزشتہ کچھ دنوں سے فلم ’’آوارپن‘‘ کے دوسرے حصے کے تعلق  خبروں میں ہیں۔ شائقین ایک طویل عرصے سے آوارہ پن کے سیکوئل کا مطالبہ کر رہے تھے اور آخر کار اس کا نتیجہ نکل رہا ہے۔ یہ فلم اگلے سال ریلیز ہونے والی ہے اور اسے۲۰۲۶ء کی سب سے زیادہ متوقع فلموں میں سے ایک قرار دیا جا رہا ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ پہلے حصے کو بہت پذیرائی ملی تھی۔ اب شبانہ اعظمی عمران ہاشمی کی آنے والی فلم میں شامل ہو گئی ہیں۔
بالی ووڈ ہنگامہ نے ذرائع کے حوالے سے اطلاع دی ہے کہ شبانہ اعظمی ’’آوارہ پن ۲‘‘ کی کاسٹ میں شامل ہو گئی ہیں۔ وہ فلم میں اپنے طاقتور کردار سے بہت پرجوش ہیں۔ یہ پہلا موقع ہے جب وہ پروڈیوسر وشیش بھٹ کے ساتھ کسی پروجیکٹ پر کام کریں گی۔
پہلی بار ایک ساتھ 
یہی نہیں شبانہ اعظمی نے اس سے پہلے کبھی عمران ہاشمی کے ساتھ کام نہیں کیا تھا۔ اس کا مطلب ہے کہ وہ پہلی بار کسی فلم میں ایک ساتھ نظر آئیں گے۔ ذرائع نے وضاحت کیکہ ’’عمران اور شبانہ پہلی بار ایک ساتھ نظر آئیں گے، جس سے فلم میں ایک زبردست ڈرامائی  تجسس پیدا ہوگا جو شائقین نے پہلے کبھی نہیں دیکھا ہوگا۔‘‘ تاہم رپورٹ میں شبانہ اعظمی کے کردار کے بارے میں کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ شبانہ اعظمی کے کردار سے متعلق تمام تفصیلات کو فی الحال خفیہ رکھا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھئے:شفافیت سے معیشت کو رفتار ملی: وزیر خزانہ سیتارمن کا گلوبل فورم میں خطاب

میکر ان کے کردار کے بارے میں چند ہفتوں میں باضابطہ اعلان کریں گے۔  دیشا پٹانی پہلے ہی عمران ہاشمی کے ساتھ اس فلم کی کاسٹ میں شامل ہو چکی ہیں۔بتایا جا رہا ہے کہ اس فلم میں کئی دوسرے ستارے بھی جلوہ گر ہوں گے، جو شائقین کو حیران کر دیں گے۔

یہ بھی پڑھئے:عثمان خواجہ انگلینڈ کے خلاف دوسرے ایشیز ٹیسٹ سے باہر

’آوارہ پن ۲‘ کب ریلیز ہوگی؟
’آوارہ پن۲ ‘کی ہدایت کاری نتن ککڑ کریں گے۔ نتن نے اس سے قبل ۲۰۱۴ءمیں فلم فلمستان کی ہدایت کاری کی تھی۔ رپورٹس کے مطابق فلم کی شوٹنگ بنکاک اور تھائی لینڈ میں کی جائے گی۔ فلم کی شوٹنگ جاری ہے  اور میکرز اسے جنوری ۲۰۲۶ء تک مکمل کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ فلم ۳؍ اپریل ۲۰۲۶ء کو ریلیز ہوگی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK