• Fri, 20 September, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

ہندوستانی ٹیم کو آسٹریلیا سے ملنے والی شکست کی ۵؍اہم وجوہات

Updated: September 22, 2022, 1:18 PM IST | Agency | Mohali

سیریز کے پہلے ٹی ۲۰؍ میچ میں مہمان آسٹریلیا نے ۴؍وکٹ سے کامیابی حاصل کرلی۔ ہندوستان کی فیلڈنگ اور گیندبازی اچھی نہیں رہی۔ مقابلے میں ویڈ نے سبھی کو نشانہ بنایا

Captain Rohit Sharma looked angry with the players .Picture:INN
کپتان روہت شرما کھلاڑیوں پر برہم نظرآئے ۔ تصویر:آئی این این

ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان ۳؍ میچوں کیٹی ۲۰؍ سیریز کے پہلے میچ میں ٹیم انڈیا کو۴؍ وکٹ سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ موہالی میں کھیلے جانےوالے اس میچ میں ہندوستان نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے ۲۰۸؍ رن بنائے جس کے جواب میں آسٹریلوی ٹیم نے یہ ہدف بآسانی۴؍ گیندیں باقی رہتے  حاصل کر لیا۔ ہندوستانی ٹیم کی شکست کی وجہ ناقص فیلڈنگ تھی جس میں ٹیم نے۳؍ کیچ چھوڑے۔ ہم یہاں ٹیم انڈیا کی شکست کی ۵؍بڑی وجوہات کو پیش کررہے ہیں۔
ٹیم نے کئی اہم کیچ چھوڑے  
 ٹیم انڈیا کی شکست کی ایک بڑی وجہ اس کی خراب فیلڈنگ تھی۔ ہندوستانی فیلڈرس نے آسٹریلوی کھلاڑیوں کو کئی مواقع  دیئے۔ اس میچ کے اہم موقع پر ٹیم نے۳؍ کیچ چھوڑے۔ ہندوستان کی  جانب سے اکشر پٹیل نے گرین کا کیچ ڈراپ کیا اور کے ایل راہل نے اسٹیو اسمتھ کا کیچ ڈراپ کیا، جس کا خمیازہ ٹیم کو بھگتنا پڑا۔
ٹیم انڈیا کی ناقص گیندبازی 
 آسٹریلیا کے خلاف پہلے میچ میں ہندوستانی بولنگ نے کافی مایوس کیا ہے۔ بھونیشور کمار اور ہرشل پٹیل نے مل کر۱۰۱؍ رن دیئے جو ٹیم کے اہم ترین گیند باز سمجھے جاتے تھے۔ اکشر پٹیل نے عمدہ بولنگ کی اور اپنے ۴؍ اوورس میں صرف ۱۷؍ رن دئیے۔ میچ کے بعد کپتان روہت شرما نے بھی گیند بازوں کی کارکردگی پر برہمی کا اظہار کیا۔
بھونیشورکمار ۱۹؍واں اوور بھاری تھا 
 آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹی ۲۰؍ میچ میں بھونیشور کمار کو۱۹؍ واں اوور دینا ہندوستانی ٹیم کیلئے بہت بھاری تھا۔ بھونیشور کمار ہندوستان کیلئے۱۹؍ واں اوورکرنے آئے جس میں بھونیشور کمار  کافی مہنگےثابت ہوئے اور اس اوور میں انہوں نے۱۶؍ رن  دے کر میچ تقریباً ختم کر دیا۔ انہوں نے آسٹریلیا کے خلاف اس میچ میں اپنے۴؍ اوورس میں۵۲؍ رن دئیے۔
چہل کی ناقص کارکردگی
 تیز گیندبازبھونیشور کمار کی طرح ہندوستان کے اسٹار اسپن بولر یزویندر چہل نے بھی اس میچ میں مایوس کیا۔ انہوں نے اپنے اسپیل کے ۳ء۲؍ اوورس میں۴۲؍ رن دے کر صرف ایک وکٹ حاصل کیا۔ انہیں یہ وکٹ میچ کے آخری اوور میں اس وقت ملی جب آسٹریلیا کو جیت کیلئے صرف۲؍ رن درکار تھے۔
گیند باز ویڈ کو روکنے میں ناکام ر ہے
 پنجاب کے موہالی میں کھیلے جانےوالے اس میچ میں آسٹریلیا کے وکٹ کیپر بلے باز میتھیو ویڈ نے میچ کے آخری اوور میں۶؍ چوکوں اور ۲؍ چھکوں کی مدد سے ۲۱؍ گیندوں پر۴۵؍رن بنائے۔ یہاں کوئی بھی ہندوستانی گیند باز ویڈ کو پریشان نہیں کر سکا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK