Inquilab Logo

لارا کا ریکارڈ توڑنے کا موقع ملے گا

Updated: December 08, 2019, 7:19 PM IST | Adelaide

آسٹریلیا کے جارح افتتاحی بلے باز ڈیوڈ وارنر کا ماننا ہے کہ ایڈ یلیڈ میں پاکستان کے خلاف ۴۰۰ رن بنانے سے چوکنے کے بعد برائن لارا کا ریکارڈ توڑنے کا ایک اور موقع ملے گا

آسٹریلوی بلےباز ڈیوڈ وارنر
آسٹریلوی بلےباز ڈیوڈ وارنر

 ایڈیلیڈ : آسٹریلیا کے جارح افتتاحی  بلے باز ڈیوڈ وارنر کا ماننا ہے کہ ایڈیلیڈ میں پاکستان کے خلاف ۴۰۰؍رن بنانے سے چوکنے کے بعد برائن لارا کا ریکارڈ توڑنے کا مجھے ایک اور موقع ملے گا۔ سنیچر کو آسٹریلوی بلے باز ڈیوڈ وارنر نے پاکستان کے خلاف ڈے نائٹ ٹیسٹ میں کریز پر ڈٹے رہتے ہوئے ناٹ آؤٹ ۳۳۵؍رن بنائے تھے اور اسی وقت آسٹریلیا کی ٹیم کے کپتان ٹِم پین نے اننگز ڈکلیئر کرنے کا اعلان کردیا۔ 
 جب ڈیوڈ وارنر نے ۳۳۵؍رن کا نشانہ  پار کیا تو اس وقت برائن لارا آسٹریلوی  بلے باز سے ملاقات کرنے کی تیاری کررہے تھے کیونکہ انہیں لگا تھا کہ وہ ان کا ریکارڈ توڑ دیں گے لیکن  پین نے اننگز ڈکلیئرکرنے کا فیصلہ کردیا۔ ڈیوڈ وارنر نے سوشل میڈیا پر برائن لارا کے ساتھ اپنی ایک تصویر اپ لوڈکی ہے۔سوشل میڈیا پر وارنر نے کہاکہ ویسٹ انڈیز کے مایہ ناز بلے باز سے ملاقات کرنا شاندار رہا۔ شاید ایک دن مجھے ان کے ۴۰۰؍ رن کوپیچھے چھوڑنے کا ایک اور موقع ملے گا۔  لارا نے بھی کہا تھا کہ انہیں لگتا ہےکہ وارنر مستقبل میں یہ کامیابی حاصل کرسکتے ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK