Inquilab Logo

عالمی کرکٹ کی بہتری کیلئے انگلینڈ کا دورہ اور آئی پی ایل کا انعقاد ضروری

Updated: July 10, 2020, 12:47 PM IST | Agency | Melbourne

کوچ جسٹن لینگر کا خیال ہے کہ آسٹریلیائی ٹیم کو انگلینڈ کا دورہ کرنا چاہئے اور اگر آئی پی ایل ہوتا ہے تو کھلاڑیوں کو شامل ہونے کی اجازت دی جانی چاہئے آسٹریلیائی کرکٹ ٹیم کے کوچ جسٹن لینگر نے کہا ہے کہ `ورلڈ کرکٹ کے فروغ کے لئے ستمبر میں آسٹریلیا کو انگلینڈ کا دورہ کرنا چاہئے اور اگر اس سال انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) کا انعقاد ہوتا ہے تو اسے اپنے کھلاڑیوں کو اس میں شامل ہونے کے لئے  بھیجا جانا چاہئے۔

David Warner - Pic : INN
ڈیوڈ وارنر۔ تصویر : آئی این این

آسٹریلیائی کرکٹ ٹیم کے کوچ جسٹن لینگر نے کہا ہے کہ `ورلڈ کرکٹ کے فروغ کے لئے ستمبر میں آسٹریلیا کو انگلینڈ کا دورہ کرنا چاہئے اور اگر اس سال انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) کا انعقاد ہوتا ہے تو اسے اپنے کھلاڑیوں کو اس میں شامل ہونے کے لئے  بھیجا جانا چاہئے۔

  واضح رہےکہ آئی پی ایل ۲۹؍مارچ سے ہونا تھا لیکن کورونا کی وجہ سے غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردیا گیا ہے۔ اکتوبر۔نومبر کی ونڈو کو آئی پی ایل کے لئے تلاش کیا جارہا ہے لیکن اسی وقت ٹی۔۲۰؍ ورلڈ کپ آسٹریلیا میں ہونا ہے۔ صرف ورلڈ کپ ملتوی ہونے کی صورت میں آئی پی ایل کی میزبانی کا کوئی امکان پیدا ہوسکتا ہے۔
 ڈیلی ٹیلی گراف نے لینگر کے حوالے سے کہا کہ میرے خیال میں ہمیں انگلینڈ کا دورہ کرنا چاہئے۔ اس کے لئے بہت چیلنجز ہوں گے لیکن ہمیں اسے ممکن بنانے کے لئے کوئی راستہ تلاش کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ یہ میرا ذاتی نظریہ ہے کہ ہمیں جانا چاہئے اور اس کی بہت سی وجوہات ہیں اور میں `ورلڈ کرکٹ کی صحت کے بارے میں سوچ رہا ہوں۔ آسٹریلیا کو ستمبر میں انگلینڈ میں محدود اووروںکی سیریز کھیلنی ہے۔لینگر نے کہا کہ اگر معاملات قابو سے باہر ہوگئے اور ہم نہیں جاسکتے تو کم سے کم ہم یہ کہہ سکتے ہیں کہ ہم نے اسے کامیاب بنانے کے لئے ہر ممکن کوشش کی۔
 عالمی وباء کورونا وائرس کی وجہ سے موقوف کرکٹ سرگرمیوں کے بعد  بدھ کو۱۱۷؍دن کے وقفے کے بعد  انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کی سیریز کے ساتھ کرکٹ دوبارہ شروع ہوگیا۔کوڈ ۔۱۹؍ کی وجہ سے اکتوبر ۔ نومبر میں آسٹریلیا میں ہونے والا ٹی ۔۲۰؍ ورلڈ کپ پر غیر یقینی صورتحال بنی ہوئی ہے  جبکہ آئی پی ایل کو غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کردیا گیا ہے۔  ایک ساتھ ۱۶؍بین الاقوامی ٹیموں کے انعقاد کے چیلنج کی وجہ سے ٹی ۔۲۰؍ورلڈ کپ ملتوی ہونے کی امید کے سبب ہندوستانی بورڈ آئی پی ایل کے لئے اس وقت کو استعمال کرنا چاہتا ہے۔ہندوستان نے رواں سال کے آخر میں ۴؍ ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لئے آسٹریلیا کا دورہ کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے جس پر لینگر نے کہا کہ آسٹریلیا کو چاہئے کہ وہ اسٹیو اسمتھ اور پیٹ کمنس جیسے ٹاپ کھلاڑیوں کو آئی پی ایل میں کھیلنے کی اجازت دے۔ اگرچہ وہ گھریلو سیزن کے آغاز میں حصہ نہیں لے سکیں۔
 لینگر نے کہا کہ سچ کہوں تو ہمیں یہ کرنا پڑے گا۔ میں ہمیشہ جیتنے کے ہر امکان کو دیکھتا ہوں اور ایک بار شیڈول واضح ہونے کے بعد ہم اس پر توجہ دیں گے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK