Inquilab Logo

سندیش کھالی: خاتون کا عصمت دری کا الزام واپس، بی جے پی لیڈران کے خلاف کیس درج

Updated: May 09, 2024, 2:46 PM IST | Kolkata

سندیش کھالی عصمت دری معاملے میں ۳؍ خواتین میں سے ایک نے ٹی ایم سی لیڈر شاہجہاں کے خلاف عصمت دری کا الزام واپس لیا۔ خاتون کے مطابق بی جے پی کے مقامی لیڈران نے انہیں شکایت درج کروانے پر مجبور کیا تھا۔ خاتون نے بی جے پی لیڈران کے خلاف شکایت واپس لینے کے بعد دھمکی دینے کی ایف آئی آر درج کی ہے۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

سندیش کھالی کی ۳؍ خواتین میں سے ایک ، جس کی ٹی ایم سی کے لیڈر شاہجہاں کے خلا ف عصمت دری کی شکایت نے علاقے میں بدامنی پھیلا دی تھی، نے بدھ کو یوٹرن لے لیا ہے۔ٹائمز آف انڈیا کے مطابق خاتون نے دعویٰ کیا کہ ان کے ساتھ کوئی بدسلوکی نہیں ہوئی اور مقامی بی جے پی کے ممبران نے انہیں کورے کاغذ پر دستخط کرنے اور پولیس میں شکایت درج کروانے پر مجبور کیا تھا۔ 

خاتون نے سندیش کھالی پولیس تھانے میں تازہ ایف آئی آر درج کروائی ہے جس میں انہوں نے مبینہ طور پر عصمت دری کے جھوٹے الزام کو واپس لینے کے بعد سماجی بے دخلی کی دھمکی کا حوالہ دیا۔ خاتون نے الزام عائد کیا ہے کہ مقامی بی جے پی مہیلامورچا اور دیگر پارٹی کے ممبران ان کے گھر آئے تھے اور انہوں نے خاتون کو ایک کاغذ پر دستخط کرنے کا کہا تھا جو فرضی شکایت تھی۔ خاتون کے مطابق بعد میں انہیں عصمت دری کی شکایت درج کروانے کیلئے پولیس اسٹیشن لے جایا گیا۔ 

یہ بھی پڑھئے: پاکستان: لاہورہائیکورٹ کے باہر وکلاء کی ریلی پر پولیس کا لاٹھی چارج

انہوں نے مزید کہا کہ ٹی ایم سی کے دفتر کے اندر مجھے جنسی طور پر ہراساں نہیں کیا گیا تھااور رات دیر گئے پارٹی کے دفتر جانے پر مجبور بھی نہیں کیا گیا تھا۔اس ضمن میں ششی پنجا، جو بنگال کےخواتین و اطفال اور سماجی فلاح و بہود کے وزیر ہیں، نے بتایا کہ خاتون، جنہوں نے جھوٹے الزامات واپس لئے ہیں، کو مقامی بی جے پی لیڈران نے سنگین نتائج سے خوفزدہ کیا ہے۔ بی جے پی نے یہ ڈراما بنایاتھا اور اب جھوٹی شکایت واپس لینے کے بعد خاتون کو ڈرارہی ہے۔‘‘ ان کے مطابق ٹی ایم سی حالات کا بخوبی جائزہ لے رہی ہے۔ 

یہ بھی پڑھئے: مسلسل پانچویں بارصدر منتخب ہونیوالے پوتن کی حلف برداری

بی جے پی انہیں خواتین کو دھمکیاں دے رہی ہے جنہوں نے سچ کہا ہے: ساگاریکا گھوش
ٹی ایم سی کے رکن پارلیمان ساگاریکا گھوش نے کہا کہ ’’یہ حیران کن بات ہےکہ بی جے پی انہیں خواتین کو دھمکیاں دے رہی ہے جنہوں نے اسی طریقے سے سچ بولا ہے جس طریقے سے انہیں زبردستی جھوٹی شکایت درج کروانے پر مجبور کیا گیا تھا۔وائرل ویڈیو، جس میں سندیش کھالی کی سازش سے پردہ فاش کیا گیا ہے، جب سے منظر عام پر آیا ہے متعدد خواتین کا کہنا ہے کہ انہیں جھوٹی شکایت درج کروانے پر مجبور کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھئے: مسلسل پانچویں بارصدر منتخب ہونیوالے پوتن کی حلف برداری

اس درمیان ٹی ایم سی نے الیکشن کمیشن کے ساتھ بی جے پی کے لیڈر سویدو ادھیکار اور دیگر کے خلاف شکایت درج کی ہے۔ پارٹی نے اپنی شکایت میں مطالبہ کیا ہے کہ پارٹی کے لیڈر کیمرے میں یہ قبول کریں کہ سندیش کھالی میں عصمت دری کے الزامات من گھڑ ت تھے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK