Inquilab Logo

افغانستان نےآئرلینڈ کو ۳۵؍ رن سے شکست دی

Updated: March 09, 2024, 10:34 AM IST | Agency | Sharjah

یکروزہ میچ میں رحمان اللہ کی سنچری ۔ فضل الحق فاروقی نے ۴؍ولٹ لئے۔

Photo: INN
تصویر : آئی این این

رحمان اللہ گرباز کی۱۲۱؍ رن کی سنچری اور پھر فضل الحق فاروقی کے ۴؍ وکٹوں کی شاندار گیند بازی کی بدولت افغانستان نے ون ڈے میچ میں آئرلینڈ کو۳۵؍ رن سے شکست دی۔ آئرلینڈ کے کپتان پال اسٹرلنگ نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا۔ شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانےوالے میچ میں افغانستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے اوپنر رحمان اللہ کے۱۲۱؍ رن کی سنچری  اننگز ، اس کے بعد  ابراہیم زدران کے ۶۰؍ رن اور کپتان حشمت اللہ شاہدی کے۵۰؍ رن کی ناٹ آؤٹ نصف سنچری کی بدولت افغانستان نے ۳۱۰؍رن بنائے۔ محمد نبی نے۴۰؍ اور عظمت اللہ عمرزئی نے۱۹؍ رن بنائے۔ آئرلینڈ کی جانب سے تھیو وان وورکوم نے ۳؍ وکٹ حاصل کئے۔ کریگ ینگ اور گراہم ہیوم نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔جواب میں آئرش ٹیم۳۱۱؍ رن کے ہدف کے تعاقب میں۵۰؍ اوورس میں ۸؍ وکٹ کے نقصان پر۲۷۵؍ رن بنا سکی اور۳۵؍ رن سے میچ ہار گئی۔ آئرلینڈ کی جانب سے لورکن ٹوکی نے۸۵؍ رن بنائے۔ ہیری ٹیکٹر نے ۹؍ چوکوں اور ۳؍ چھکوں کی مدد سے۱۳۸؍ رن  کی سنچری اننگز کھیلی تاہم وہ اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار نہ کر سکے۔ آئرلینڈ کی جانب سے کوئی اور بلے باز ڈبل فیگر تک بھی نہیں پہنچ سکا۔ رحمان اللہ گرباز کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔ افغانستان کی جانب سے فضل الحق فاروقی نے ۴؍وکٹ حاصل کئے۔ عظمت اللہ عمرزئی نے ۲؍ وکٹ لئے جبکہ گلبدین نائب اور نور احمد نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK