Inquilab Logo

بابراعظم کے بعد شاہین آفریدی کی کپتانی بھی خطرہ میں!

Updated: January 19, 2024, 1:57 PM IST | Agency | New Delhi

پاکستان کو نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ٹی ٹوینٹی میچ میں شرمناک شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ بابر اعظم کی کپتانی جانے کے بعد بورڈ نے کپتانی کے لئے شاہین شاہ آفریدی کا انتخاب کیا، لیکن بحیثیت کپتان شاہین کی کارکردگی اب تک اچھی نہیں رہی ہے۔

Shaheen Afridi. Photo: INN
شاہین آفریدی۔ تصویر : آئی این این

پاکستان کو نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ٹی ٹوینٹی میچ میں شرمناک شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ بابر اعظم کی کپتانی جانے کے بعد بورڈ نے کپتانی کے لئے شاہین شاہ آفریدی کا انتخاب کیا، لیکن بحیثیت کپتان شاہین کی کارکردگی اب تک اچھی نہیں رہی ہے۔ نیوزی لینڈ کے خلاف لگاتار۳؍ ٹی ٹوینٹی میچ گنوا دئے ہیں۔ایسے میں شاہین شاہ آفریدی کی ٹی ٹوینٹی کپتانی خطرے میں پڑ سکتی ہے۔ اگر شاہین کو کپتانی سے ہٹایا جاتا ہے تو بابر اعظم کے ساتھی محمد رضوان ٹیم کے اگلے کپتان ہو سکتے ہیں۔ سابق کرکٹر شاہد آفریدی نے ایک بار کہا تھا کہ جس لیول کا فوکس محمد رضوان کا تھا، وہ صرف اپنے کام پر توجہ دیتا تھا ، کون کیا کر رہا ہے اور کون نہیں کر رہا ہے، اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا تھا، لیکن غلطی سے شاہین آفریدی کپتان بن گیا۔
محمد رضوان نے اب تک صرف۲؍ٹیسٹ میچوں میں پاکستان کی کپتانی کی ہے۔ انہوں نے اب تک ٹی ٹوینٹی یا ون ڈے میں کپتانی نہیں کی ہے۔ تاہم یہ دیکھنا دلچسپ ہوگا کہ اگر انہیں کپتانی مل جاتی ہے تو وہ کیسی کارکردگی دکھاتے ہیں۔ بتادیں کہ۵؍ماہ بعد ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ ہونے والا ہے اور پاکستانی ٹیم انتظامیہ کی یقینی طور پر اس پر نظر ہوگی۔۲۰۲۲ء میں پاکستانی ٹیم ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچی تھی لیکن انہیں انگلینڈ سے شکست کا منہ دیکھنا پڑا تھا۔ تاہم شاہین کے پاس اب بھی خود کو ثابت کرنے کا موقع ہے۔ اگر نیوزی لینڈ کے خلاف اگلے دو میچ پاکستان جیت جاتا ہے تو شاہین کی کپتانی پر کوئی خطرہ نہیں ہوگا ۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK