• Thu, 19 February, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

اے آئی انسانی تاریخ میں تبدیلی کا بڑا انقلاب: مودی

Updated: February 19, 2026, 12:27 PM IST | New Delhi

وزیر اعظم نریندر مودی نے مصنوعی ذہانت یعنی اے آئی کو پوری انسانی تاریخ میں تبدیلی کا ایک بڑا انقلاب اور مثبت طاقت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس کا مثبت اور ذمہ دارانہ استعمال انسانیت کی بھلائی کے لیے ایک نعمت ہے۔

Narendra Modi.Photo:PTI
نریندر مودی۔ تصویر:پی ٹی آئی

وزیر اعظم نریندر مودی نے مصنوعی ذہانت یعنی اے آئی کو پوری انسانی تاریخ میں تبدیلی کا ایک بڑا انقلاب اور مثبت طاقت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس کا مثبت اور ذمہ دارانہ استعمال انسانیت کی بھلائی کے لیے ایک نعمت ہے، لیکن اس کا غلط استعمال تباہی کا سبب بن سکتا ہے۔ انہوں نے اے آئی کے بارے میں ہندوستان کا نظریہ مانو بھی پیش کیا جو اس کے اخلاقی، جوابدہ، خود مختار اورقانونی شکل کے خاکہ کی وضاحت کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کا یہ ویژن ۲۱؍ویں صدی میں انسانیت کی بہبود کی اہم کڑی بنے گا۔

یہ بھی پڑھئے:فرانس میں کیوں چلتا ہے شاہ رخ خان کا جادو؟

مودی نے جمعرات کو یہاں انڈیا اے آئی امپیکٹ  کانفرنس میں دنیا بھر کے ممتاز اے آئی ماہرین، کئی ممالک کے سربراہان مملکت، اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل اور صنعت کاروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انسانی تاریخ میں کچھ صدیوں کے بعد ایک فیصلہ کن موڑ آتا ہے جو تہذیب کی سمت طے کرتا ہے، جس سے سوچنے کا زاویہ بدل جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شروع میں اس کے اثرات کا اندازہ بھی نہیں ہوتا لیکن بعد میں یہی تہذیب کی بنیاد بنتا ہے۔
انہوں نے قدیم تاریخ کے کئی مراحل کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ اے آئی انسانی تاریخ میں تبدیلی کا ایک انقلاب ہے، اس سے مشینوں کو ذہین بنا کر انسانی صلاحیتوں میں اضافہ کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر قدیم مراحل کی بات کریں تو فرق صرف اتنا ہے کہ اس بار تبدیلی کی رفتار اور اس کا پیمانہ غیر معمولی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسے دیکھتے ہوئے ہمیں وژن اور ذمہ داری بھی اتنی ہی بڑی ادا کرنی ہے۔

یہ بھی پڑھئے:ٹرمپ نے ایران کے ساتھ سفارتی تعلقات کا اعادہ کیا

مودی نے کہا کہ کئی بڑے سوالات ہیں جیسے آنے والی نسلوں کے ہاتھوں میں ہم اے آئی کی کیا شکل سونپ کر جائیں گے اور اس سے بھی بڑا سوال یہ ہے کہ موجودہ وقت میں ہم اے آئی کے ساتھ کیا کرتے ہیں۔ انہوں نے ایٹمی توانائی کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ ہم نے اس کی تباہی بھی دیکھی اور اب انسانیت کے لیے اس کا مثبت تعاون بھی دیکھ رہے ہیں۔ اسی طرح اے آئی بھی ایک مثبت طاقت ہے، اگر یہ سمت سے بھٹک جائے تو تباہی ہے اور اگر اسے صحیح سمت ملی تو یہ ایک نعمت ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK