Inquilab Logo

گرگور کے چیلنج کو ختم کرتےہوئے زیوریو فرنچ اوپن کے کوارٹر فائنل میں داخل

Updated: June 07, 2023, 11:27 AM IST | Paris

جرمنی کے ٹینس کھلاڑی نے گرینڈ سلیم میں گرگور کو ۳؍سیٹوں میں شکست دے کر اگلے راؤنڈ کیلئے کوالیفائی کیا۔ ٹامس سے اگلا مقابلہ

Alexander Zuriv of Germany
جرمنی کے الیگزینڈر زیوریو

 پیرس میں جاری فرنچ اوپن کے کوارٹر فائنل میں جرمنی کے الیگزینڈر زیوریو نے بلغاریہ کے گرگور دیمتروف کو سخت مقابلے کے بعد شکست دے دی۔
 زیوریو کو پیر کو دیر گئے دیمتروف کو شکست دینے کے لئے صرف ۳؍ سیٹوں کی ضرورت تھی، لیکن۱۔۶، ۴۔۶، ۳۔۶؍ سے جیت میں کافی ڈرامہ تھا۔ زیوریو کو دوسرے سیٹ میں بریک پوائنٹ کیلئے  لڑنا پڑا اور تیسرے سیٹ میں دیمتروف نے ابتدائی۰۔۳؍کی برتری حاصل کرلی۔زیوریو نے محسوس کیا کہ وہ  تیسرے سیٹ میں۰۔۳؍سے پیچھے ہورہے ہیں ۔ جرمنی کے ٹینس کھلاڑی نے کہاکہ مجھے ایسا لگا جیسے میچ ختم ہونے سے پہلے ہی ختم ہو گیا تھا، اور میں مزید توجہ نہیں دے سکتا تھا  اور میری سروس خراب ہو گئی۔ لہٰذا میں صرف اپنی توجہ واپس کرنے کی کوشش کر رہا تھا کیونکہ یہ پرسوں کے  لئے  اہم ہوگا۔
 اس کی جیت نے انہیں ۵؍برسوں میں پانچویں بار رولاں گیروں کے کوارٹر فائنل میں پہنچادیا  اور بدھ کو اپنے تیسرے سیمی فائنل میں پہنچنے کیلئے ان کا مقابلہ ارجنٹائنا کے ٹامس مارٹن ہوری سے ہوگا۔
  زیوریو نے گرگور کے خلاف زبردست فارم میں آغاز کیا، میچ کے ابتدائی مراحل میں طاقتور بیس لائن مار کر اور صرف ۵؍ غلطیوں کا ارتکاب کیا۔ دمتروف نے دوسرے سیٹ میں ۲۔۴؍کی برتری حاصل کرلی تھی لیکن زیوریو نے مسلسل ۷؍ گیمز جیت کر مضبوطی سے  مقابلہ  کیا اور میچ پر قابوپایا۔ 
 دیمتروف نے ۲؍گھنٹے۱۷؍ منٹ تک جاری رہنے والے میچ میں۱۶؍ میں سے صرف دو بریک پوائنٹس حاصل کئے۔ زیوریو کہیں زیادہ موثر تھے، انہوں نے ۱۵؍ میں سے ۷؍ بریک پوائنٹس جیتے۔دوسری طرف  ارجنٹائنا کے ٹامس  کا مقابلہ زیوریو سے ہوگا۔  ٹامس  نے۲۷؍ویں سیڈ یوشی ہیتو نیشیوکا کو۶۔۷، ۰۔۶، ۱۔۶؍ سے شکست دی۔
  میچ کے بعد ارجنٹائنا کے کھلاڑی ٹامس نے کہاکہ میرے پاس بہت جذبات ہیں۔ مجھے لگتا ہے کہ میں واقعی خوش ہوں۔ میری زندگی کا بہترین لمحہ ہے۔میچ اب اگلے میچ پر توجہ مرکوز کرنا چاہتاہوں کیونکہ اگلا میچ جیت کر میں سیمی فائنل میں پہنچ جاؤں گا۔ زیوریو مضبوط حریف ہیں لیکن میں اپنی بہترین کوشش کے ذریعہ انہیں زیر کرسکتا ہوں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK