Inquilab Logo

زیوریو پیرس ماسٹرس کے فائنل میں پہنچنے والے پہلے جرمن کھلاڑی

Updated: November 09, 2020, 11:42 AM IST | Agency | Paris

الیگزینڈر زیوریو نے سیمی فائنل میں۲۰؍ مرتبہ گرینڈ سلیم فاتح رافیل ندال کو ۴۔۶، ۵۔۷؍ سے شکست دے کر رولیکس پیرس ماسٹرس کے فائنل میں داخلہ حاصل کرلیا ہے۔

Alexander Zverev. Picture :INN
الیگزینڈر زیوریو ۔ تصویر:آئی این این

الیگزینڈر زیوریو نے سیمی فائنل میں۲۰؍ مرتبہ گرینڈ سلیم فاتح رافیل ندال کو ۴۔۶، ۵۔۷؍ سے شکست دے کر رولیکس پیرس ماسٹرس کے فائنل میں داخلہ حاصل کرلیا ہے۔ وہ ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچنے والے پہلے جرمن کھلاڑی بن گئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ندال کا۱۳؍ سال بعد فائنل میں پہنچنے کا سفر ختم ہوگیا۔ وہ۲۰۰۷ء میں فائنل میں پہنچے تھے۔ ندال ایک بار بھی ماسٹرس پیرس نہیں جیت پائے ہیں۔زیوریو ۷؍ویںبار اے ٹی پی ماسٹرس کے فائنل میں پہنچے ہیں۔ ان میں سے وہ ۳؍ بار جیتنے میں کامیاب رہے ہیں ۔ اس سیزن میں زیوریو یو ایس اوپن کے آغاز کے بعد کھیلے جانےوالے۲۳؍ میچوں میں سے۲۱؍میں کامیابی حاصل کی ہے۔  زیوریو یو ایس اوپن کے فائنل میں پہنچے تھے جو ان کا پہلا گرینڈ سلیم تھا۔میچ کے بعد زیوریو نے کہا کہ میں دوسرے سیٹ میں۴۔۵؍سے پیچھے ہوگیا تھا۔ لیکن اس کے بعد میں نے مقابلہ کیا ۔ میں فائنل میں پہنچ کر خوش ہوں۔ زیوریو کا مقابلہ فائنل میں ڈینیئل میدویدیف سے ہوگا۔ میدویدیف نے میلوس راؤنک کو۴۔۶، ۶۔۷؍ سے شکست دے کر رواں سال پہلی بار فائنل میں داخلہ حاصل کیا ہے۔ خیا ل رہے کہ ندال نے کوارٹر فائنل میں  پابلو کیرینو بسٹا کو۶۔۴، ۵۔۷، ۱۔۶؍ سے شکست دی تھی ۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK