Inquilab Logo

اے ٹی پی ٹورفائنلس میں میدیویدوونے زیوریو کو شکست دے دی

Updated: November 18, 2020, 11:10 AM IST | Agency | London

روسی کھلاڑی نے سال کے آخری ٹینس ٹورنامنٹ میں ۳۔۶،۴۔۶؍ سے شکست دی۔ جوکووچ کی بھی فتح

Daniil Medvedev .Picture :INN
ڈینیل میدیویدوو۔ تصویر:آئی این این

سال کے آخری ٹینس ٹورنامنٹ اے ٹی پی ٹور فائنلس کے میچ میں روس کے ڈینیل میدیویدوو نے جرمنی سے تعلق رکھنے والے الیگزینڈر زیوریو کو شکست دے کرپہلا میچ جیت لیا۔دوسری طرف نمبروَن ٹینس اسٹار نوواک جوکووچ نے بھی شوارٹزمین کو شکست دی۔ لندن میں ہونےوالے ٹورنامنٹ کے دوسرے دن روسی کھلاڑی نے جرمن کھلاڑی کو ۲؍سیٹوں ۳۔۶، ۴۔۶؍ سے شکست دےدی۔ اب بدھ کو ان کا مقابلہ نوواک جوکووچ سے ہوگا اور جیتنےو الا کھلاڑی گروپ میں ٹا پ پوزیشن حاصل کرے گا۔ جوکووچ نے اے ٹی پی ٹور فائنلس پہلی بار کھیلنے والے ڈیگو شوارٹزمین کو ۳۔۶، ۲۔۶؍ سے شکست دے دی۔ 
ندال اور تھیم کی شاندار شروعات
 عالمی نمبر دو کھلاڑی اسپین کے رافیل ندال نے سیشن کے آخری ٹورنامنٹ اے ٹی پی ورلڈ ٹور فائنلس میں پہلی بار خطاب جیتنے کے  ہدف کے ساتھ شاندار شروعات کرتے ہوئے روس کے آندرئی روبلیف کو گروپ لندن۲۰۲۰ءمیں اتوار کو۳۔۶، ۴۔۶؍سے شکست دی جبکہ تیسری سیڈ آسٹریا کے ڈومینک تھیم نے یونان کے استیفانوس ستسپاس کو ۳؍سیٹوں کی جدوجہد میں۶۔۴، ۳۔۶، ۶۔۷؍ سے شکست دی۔
۲۰؍ با ر کے گرینڈ سلیم فاتح اور دوسری سیڈیافتہ  ندال ریکارڈ مسلسل۱۶؍ویں بار اس ٹورنامنٹ میں کھیل رہے ہیں لیکن گزشتہ ۱۵؍مواقع پر وہ ایک بار سیشن کے اس آخری ٹورنامنٹ کو نہیں جیت سکے ہیں۔ ندال نے ۷؍ویں سیڈ روبلیف کو نمٹانے   میں محض ایک گھنٹے۱۸؍منٹ کا وقت لگایا۔ ندال اس ٹورنامنٹ میں۲۰۱۰ء اور ۲۰۱۳ءمیں فائنل میں پہنچے تھے لیکن خطاب نہیں جیت سکے تھے۔ انہوں نے جیت کے بعد کہاکہ ٹورنامنٹ میں اچھی شروعات کرنا اہم ہے۔ اس مقابلے میں ان کی سروس بہتر رہی ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK