Inquilab Logo Happiest Places to Work

امیلیا کیر نے مسلسل چوتھی بار ڈیبی ہاکلے میڈل جیت لیا

Updated: March 26, 2026, 10:07 PM IST | Wellington

نیوزی لینڈ کی خواتین ٹیم کی کپتان امیلیا کیر نے مسلسل چوتھی بار ڈیبی ہاکلے میڈل اپنے نام کیا، جبکہ مردوں کی ٹیم کے فاسٹ بولر جیکب ڈفی نے سر رچرڈ ہیڈلی میڈل حاصل کیا۔

Amelia Kerr.Photo:X
امیلیا کیر۔ تصویر:ایکس

نیوزی لینڈ کی خواتین ٹیم کی کپتان امیلیا کیر نے مسلسل چوتھی بار ڈیبی ہاکلے میڈل اپنے نام کیا، جبکہ مردوں کی ٹیم کے فاسٹ بولر جیکب ڈفی نے سر رچرڈ ہیڈلی میڈل حاصل کیا۔ امیلیا نے اپنی ٹیم کو مسلسل تیسری بار سپر اسماش کا ٹائٹل جتایا۔ وہ ۷۰؍ کے اوسط سے ۳۵۴؍ رنز بنا کر نیوزی لینڈ کی ٹی۲۰؍ رن چارٹ میں سرفہرست رہیں۔ سب سے زیادہ وکٹ لینے والوں میں وہ دوسرے نمبر پر رہیں۔ انہیں ویمنز ٹی۲۰؍ پلیئر آف دی ایئر بھی منتخب کیا گیا۔


 ۳۱؍سالہ ڈفی کے لیے ٹیسٹ کرکٹ کا یہ دور انتہائی شاندار رہا، جنہوں نے ۱۶؍ کے اوسط سے۲۵؍ وکٹ حاصل کئے۔ اس دوران چار میچوں میں تین بار پانچ وکٹ لینے کا کارنامہ بھی شامل ہے۔ ویسٹ انڈیز کے خلاف ان کا طویل اسپیل ان کی زبردست فٹنس اور برداشت کو ظاہر کرتا ہے۔ اس کے علاوہ، انہیں ٹیسٹ پلیئر آف دی ایئر اور فرسٹ کلاس بولنگ کے لیے ونسر کپ  سے بھی نوازا گیا۔

 

یہ بھی پڑھئے:یورپ میں توانائی کا بحران، ایندھن کی قیمتیں آسمان پر، کئی ممالک کا سبسڈی کا اعلان،قیمتوں پر گرفت سخت


دیگر فاتحین میں، ٹم سیفرٹ کو۱۵۴؍کے اسٹرائیک ریٹ سے ۷۳۹؍ رنز بنانے پر مینز ٹی۲۰؍پلیئر آف دی ایئر  منتخب کیا گیا جبکہ ڈیرل مچل نے ۱۳۸؍کی اوسط سے۶۹۲؍ رنز بنا کر ون ڈے ایوارڈ جیتا اور اس فارمیٹ میں دنیا کے نمبر ایک کھلاڑی بن گئے۔ بروک ہالیڈے نے ۷۱؍ کے اوسط سے ۳۹۱؍ رنز بنا کر ویمنز ون ڈے پلیئر آف دی ایئر کا ایوارڈ حاصل کیا۔
ہنری نکولس نے گھریلو کرکٹ میں اپنی برتری برقرار رکھی اور ریڈپاتھ کپ  کے ساتھ ساتھ مینز ڈومیسٹک پلیئر آف دی ایئر کا ایوارڈ بھی اپنے نام کیا۔ دوسری جانب، جیس کیر نے خواتین کے گھریلو کرکٹ میں تین ایوارڈز جیتے۔ انہوں نے ویمنز ڈومیسٹک پلیئر آف دی ایئر سپر اسمیش ویمنز پلیئر آف دی ایئر اور خواتین کی گھریلو بولنگ کے لیے فل بلیک لر کپ  حاصل کیا۔

یہ بھی پڑھئے:فِلس نے سنسنی خیز میچ میں ۴؍ میچ پوائنٹس بچاکر ٹامی پال کو حیران کر دیا


 کیٹن کلارک کو سپر اسمیش مینز پلیئر آف دی ایئر منتخب کیا گیا  جبکہ کیٹ اینڈرسن نے خواتین کی بیٹنگ کے لیے روتھ مارٹن کپ جیتا۔ کرس گفنی کو آئی سی سی ایلیٹ پینل میں ایک اور شاندار سیزن کے بعد امپائر آف دی ایئر قرار دیا گیا۔ اس سیزن میں انہیں ایشز کے علاوہ آئی سی سی مینز ٹی۲۰؍ ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں امپائرنگ کا موقع بھی ملا۔ تجربہ کار منتظم اور نیوزی لینڈ کے سابق کھلاڑی مارٹن اسنیڈن کو کرکٹ میں ان کی شاندار خدمات کے اعتراف میں برٹ سٹکلف میڈل سے نوازا گیا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK