• Sat, 14 February, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

تجربات کا آئینہ ہیں انوبھو سنہا کی فلمیں: تاپسی پنو

Updated: February 13, 2026, 8:39 PM IST | Mumbai

’ملک‘،’‘تھپڑ‘ اور’آرٹیکل ۱۵‘ جیسی فلموں میں کام کرنے کے بعد تاپسی پنو اب ہدایتکار انوبھو سنہا کے ساتھ آنے والی فلم ’اسّی‘ کے تعلق سے پُرجوش ہیں۔ تاپسی نے انوبھو سنہا کے ساتھ کام کرنے کے تجربے کو شاندار قرار دیا۔

Taapsee Pannu.Photo:INN
تاپسی پنو۔تصویر:آئی این این

’ملک‘،’‘تھپڑ‘ اور’آرٹیکل ۱۵‘ جیسی فلموں میں کام کرنے کے بعد تاپسی پنو اب ہدایتکار انوبھو سنہا کے ساتھ آنے والی فلم ’اسّی‘ کے تعلق سے پُرجوش ہیں۔ تاپسی نے انوبھو سنہا کے ساتھ کام کرنے کے تجربے کو شاندار قرار دیا۔ تاپسی پنو  نے انہیں ایک ایسے ہدایتکار کے طور پر بیان کیا جو کہانیوں کو بڑی سچائی اور سادگی سے پیش کرتے ہیں۔ تاپسی نے کہاکہ ’’میں انوبھو سنہا کو صرف کورٹ روم ڈراما تک محدود نہیں رکھنا چاہتی۔ انہیں بہت سی ایسی چیزوں کو بہترین انداز میں سامنے لانے کا ہنر آتا ہے جو ان کی فلموں کو ڈرامائی طور پر حقیقی اور شاندار بناتی ہیں۔ چاہے’ملک‘ یا ’اسّی‘جیسے کورٹ روم ڈرامے ہوں یا ’تھپڑ‘ اور’ آرٹیکل ۱۵‘  جیسی کہانیاں، ان کا اندازِ بیان لاجواب ہے اور وہ سچ کو نہایت سادگی سے پیش کرتے ہیں۔‘‘
انہوں نے مزید کہا کہ انوبھو سنہا زندگی کی حقیقت کو اس قدر آسانی سے پیش کرتے ہیں کہ ایک بار سامنے آنے کے بعد اسے نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ یہی وجہ ہے کہ ان کی فلمیں اتنی اثر انگیز ہوتی ہیں۔ تاپسی کا ماننا ہے کہ جب کوئی ہدایتکار عام سی کہانی کو بھی طاقتور انداز میں پیش کر سکتا ہے تو اداکار اس کے ساتھ خود کو سب سے زیادہ محفوظ محسوس کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھئے:لازمی سروس چارج غیر قانونی، باربی کیو نیشن سمیت کئی ریستوران کو نوٹس

انہوں نے کہاکہ ’’مجھے نہیں لگتا کہ کوئی یہ کہہ سکتا ہے کہ انوبھو کی فلموں میں کسی اداکار نے اچھا کام نہیں کیا۔ وہ جو مواد اور مناظر دیتے ہیں، اگر اداکار پوری لگن سے کام کرے تو غلطی کی گنجائش بہت کم رہ جاتی ہے۔ ان کے دیے گئے مکالمے اور لمحات ایسے ہوتے ہیں جیسے کسی بچے کو کینڈی شاپ میں ملنے والی خوشی۔‘‘

یہ بھی پڑھئے:ٹی ۲۰؍ ورلڈ کپ: متحدہ عرب امارات کی کنیڈا پر سنسنی خیز فتح

فلم ’اسّی‘ میں تاپسی پنو کے ساتھ مرکزی کرداروں میں کنی کسرُتی، ریوَتی، منوج پاہوا، کُمُد مشرا اور محمد ذیشان ایوب نظر آئیں گے۔ فلم میں نصیرالدین شاہ، سپریا پاٹھک اور سیما پاہوا خصوصی کرداروں میں جلوہ گر ہوں گے۔انو بھو سنہا  کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کو گلشن کمار اور ٹی سیریز پیش کر رہے ہیں۔ یہ بنارس میڈیا ورکس کی پروڈکشن ہے، جسے بھوشن کمار، کرشن کمار اور انوبھو سنہا نے پروڈیوس کیا ہے۔ فلم ۲۰؍ فروری کو سنیما گھروں میں ریلیز ہوگی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK