• Fri, 13 February, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

ٹی ۲۰؍ ورلڈ کپ: متحدہ عرب امارات کی کنیڈا پر سنسنی خیز فتح

Updated: February 13, 2026, 8:08 PM IST | Mumbai

آئی سی سی مینز ٹی ۲۰؍ ورلڈ کپ کے ۲۰؍ ویں مقابلے میں متحدہ عرب امارات نے کینڈا کو ایک انتہائی دلچسپ مقابلے کے بعد ۵؍ وکٹوں سے شکست دے دی۔ جنید صدیقی کی تباہ کن بولنگ اور آرینش شرما کی شاندار ناٹ آؤٹ نصف سنچری اور صہیب خان کی بدولت یو اے ای نے ۱۵۱؍ رنز کا ہدف دو گیندیں قبل ہی حاصل کر لیا۔

UAE Players.Photo:PTI
یو اے ای کے کھلاڑی۔ تصویر:پی ٹی آئی

آئی سی سی مینز ٹی ۲۰؍ ورلڈ کپ کے ۲۰؍ ویں مقابلے میں متحدہ عرب امارات  نے کینڈا کو ایک انتہائی دلچسپ مقابلے کے بعد ۵؍ وکٹوں سے شکست دے دی۔ جنید صدیقی کی تباہ کن بولنگ اور آرینش شرما کی شاندار ناٹ آؤٹ  نصف سنچری اور صہیب خان کی بدولت یو اے ای نے ۱۵۱؍ رنز کا ہدف دو گیندیں قبل ہی حاصل کر لیا۔
۱۵۱؍ رنز کے ہدف کے تعاقب میں یو اے ای کی شروعات انتہائی مایوس کن رہی اور صرف ۶۶؍ رنز پر ٹیم کے ۴؍ اہم بلے باز پویلین لوٹ گئے۔ کپتان محمد وسیم (۴)،  علی شان شرفو (۵) اور مینک کمار (۴) بڑی اننگز کھیلنے میں ناکام رہے۔ ایسے نازک وقت میں آریانش شرما اور صہیب خان نے محاذ سنبھالا اور پانچویں وکٹ کے لیے ۸۴؍ رنز کی میچ وننگ پارٹنرشپ قائم کی۔آریانش شرما نے۵۳؍ گیندوں پر ۶؍چوکوں اور ۳؍چھکوں کی مدد سے۷۴؍رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

یہ بھی پڑھئے:’’دُھرندھر‘‘ کی پاکستانی گرے مارکیٹ میں دھوم: پائریٹڈ کاپیاں ۵۰؍ روپے میں دستیاب

صہیب خان نے ۲۹؍گیندوں پر ۵۱؍ رنز کی دھواں دھار اننگز کھیلی، جس میں ۴؍چوکے اور۴؍ بلند و بالا چھکے شامل تھے۔یو اے ای نے ۴ء۱۹؍ اوورز میں۵؍ وکٹوں کے نقصان پر ۱۵۴؍ رنز بنا کر فتح اپنے نام کی۔ کنیڈا کی جانب سے سعد بن ظفر نے ۳؍ وکٹ حاصل کئے۔

یہ بھی پڑھئے:۲۰۲۰ء کے بعد وینزویلا نے اسرائیل کو پہلی مرتبہ خام تیل بھیجا

اس سے قبل کنیڈا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا لیکن یو اے ای کے تیز گیند باز جنید صدیقی نے کینیڈین بیٹنگ لائن کی کمر توڑ دی۔ جنید نے شاندار اسپیل کرتے ہوئے ۵؍وکٹ حاصل کئے۔ کنیڈا کی جانب سے ہرش ٹھاکر نے مزاحمت دکھائی اور۴۱؍ گیندوں پر ۵۰؍ رنز بنائے۔ نونیت دھالیوال نے ۳۴؍ رنز کا تعاون دیا۔ کنیڈانے مقررہ ۲۰؍ اوورز میں ۷؍ وکٹوں کے نقصان پر ۱۵۰؍ رنز بنائے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK