ہدایتکار امتیاز علی کی فلم’’میں واپس آؤں گا‘‘ اپنی منفرد کہانی کے باعث خبروں میں ہے۔ اسی دوران فلمساز انوبھو سنہا نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ کے ذریعے امتیاز علی اور ان کی فلم کی کھل کر تعریف کی۔
EPAPER
Updated: June 11, 2026, 2:53 PM IST | Mumbai
ہدایتکار امتیاز علی کی فلم’’میں واپس آؤں گا‘‘ اپنی منفرد کہانی کے باعث خبروں میں ہے۔ اسی دوران فلمساز انوبھو سنہا نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ کے ذریعے امتیاز علی اور ان کی فلم کی کھل کر تعریف کی۔
ہدایتکار امتیاز علی کی فلم’’میں واپس آؤں گا‘‘ اپنی منفرد کہانی کے باعث خبروں میں ہے۔ اسی دوران فلمساز انوبھو سنہا نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ کے ذریعے امتیاز علی اور ان کی فلم کی کھل کر تعریف کی۔ ساتھ ہی انہوں نے موجودہ دور کے سنیما اور فلم سازی کے بارے میں بھی اپنی رائے کا اظہار کیا۔انوبھو سنہا نے انسٹاگرام پر فلم’’میں واپس آؤں گا‘‘ کا ایک پوسٹر شیئر کرتے ہوئے لکھا’’آج کے دور میں کئی وجوہات کی بنا پر فلم ہدایتکاروں سے ان کے فن کی سب سے اہم خصوصیت چھینتی جا رہی ہے۔ ایسے وقت میں امتیاز علی کی یہ فلم انہی خصوصیات سے بھرپور ہے۔ اس فلم کی سب سے بڑی بنیاد اعتماد ہے، جو ہر منظر میں نمایاں نظر آتا ہے۔ ایک فنکار کا اپنے کام اور اپنی کہانی پر اعتماد ہی اس کی اصل پہچان ہوتا ہے۔‘‘
یہ بھی پڑھئے:نیہا دھوپیا اور انگد بیدی کے شو’’ڈبل ڈیٹ‘‘میں اپارشکتی کھرانہ کا بڑا انکشاف
انہوں نے مزید لکھا’’یہ فلم ان تصورات کو توڑتی ہے جو اکثر یہ طے کرنے کی کوشش کرتے ہیں کہ ناظرین کیا دیکھنا چاہتے ہیں اور انہیں کیا پسند آئے گا۔ کئی مرتبہ تجارتی سوچ کے تحت فلموں کو ایک مخصوص سانچے میں ڈھالنے کی کوشش کی جاتی ہے، لیکن میں واپس آؤں گا۔ ان حدود کو توڑتے ہوئے اپنی روح اور جذبات کے ساتھ مضبوطی سے کھڑی نظر آتی ہے۔ یہ فلم بھیڑ چال کی پیروی نہیں کرتی بلکہ اپنی سچائی اور احساسات کے سہارے آگے بڑھتی ہے۔‘‘انوبھو نے مزید کہا’’فلم میں ایک کہانی کہنے والے کی اپنے ملک سے محبت صاف دکھائی دیتی ہے۔ یہ محض ایک کہانی نہیں بلکہ اپنے لوگوں، اپنی مٹی اور اپنی تاریخ کے ساتھ جڑے جذباتی رشتے کا اظہار ہے، جو ناظرین کو اندر تک متاثر کرے گا۔‘‘
یہ بھی پڑھئے:پُرسکون اور بے فکری سے رہنا بہتر ہے: انفانٹینو
اپنے پوسٹ کے آخر میں انوبھو سنہا نے ناظرین سے بھی اپیل کی۔ انہوں نے کہا’’پیارے ناظرین! یہ وہی فلم ہے جس کا آپ طویل عرصے سے اپنے خاندان کے ساتھ سنیما گھر میں بیٹھ کر لطف اندوز ہونے کا انتظار کر رہے تھے۔ زندہ باد دوست!‘‘قابلِ ذکر ہے کہ دلجیت دوسانجھ، نصیرالدین شاہ، شروری اورویدانگ رائنا اس فلم میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ یہ فلم ۱۲؍ جون کوسنیما گھروں میں ریلیز ہوگی۔