Inquilab Logo Happiest Places to Work

ایسٹن ویلا نے ناٹنگھم فاریسٹ کو ہرا کر یوروپا لیگ کے فائنل میں قدم رکھا

Updated: May 09, 2026, 2:26 PM IST | Birmingham

ایسٹن ویلا نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جمعرات کی دیر رات کو ناٹنگھم فاریسٹ کو چار صفرسے ہرا کر یوروپا لیگ کے فائنل میں رسائی حاصل کر لی۔

A view of the ongoing match between Aston Villa and Northampton Forest. Photo: X
ایسٹن ویلا اور نارتھمپٹن فاریسٹ کے درمیان جاری میچ کا ایک منظر۔ تصویر:ایکس

ایسٹن ویلا نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جمعرات کی دیر رات کو ناٹنگھم فاریسٹ کو چار صفرسے ہرا کر یوروپا لیگ کے فائنل میں رسائی حاصل کر لی۔ ۲؍ مرحلوں پر مشتمل سیمی فائنل میں ایسٹن ویلا نے مجموعی طور پرایک کے مقابلے ۴؍گول سے فتح درج کی۔ اب فائنل میں ایسٹن ویلا کا مقابلہ ۲۰؍ مئی کو استنبول میں فرائی برگ سے ہوگا۔ فرائی برگ نے دوسرے سیمی فائنل میں براگا کو تین ایک سے ہرا کر مجموعی طور پر۳۔ ۴؍سے مقابلہ اپنے نام کیا تھا۔ 
سیمی فائنل کے پہلے مرحلے میں ایک صفرسے پچھڑنے کے بعدکوچ اونائی ایمری کی ٹیم نے اپنے ہوم گراؤنڈ ویلا پارک میں جارحانہ آغاز کیا۔ میچ کے ۳۶؍ ویں منٹ میں اولی واٹکنز نے ایمیلیانو بوئنڈیا کے شاندار موو کے بعد آسان گول کر کے ٹیم کو برتری دلائی۔

یہ بھی پڑھئے: سبالینکا اور پاؤلینی تیسرے راؤنڈ میں؛ ستسپاس اور بیریٹنی جلدی باہر

دوسرے ہاف کے ۵۸؍ ویں منٹ میں ایمیلیانو بوئنڈیا نے پنالٹی پر گول داغ کر برتری کو دُگنا کر دیا۔ ناٹنگھم کے کھلاڑی نکولا میلنکووچ کی جانب سے پاؤ ٹوریس کی جرسی کھینچنے پر ریفری نے پنالٹی دی تھی۔ 
اس کے بعد کپتان جان میکگن نے ۷۷؍ویں اور ۸۰؍ ویں منٹ میں لگاتار ۲؍ گول کر کے مقابلے کو مکمل طور پر یکطرفہ بنا دیا۔ ان کے گول کے بعد اسٹیڈیم میں موجود تقریباً ۴۳؍ہزار تماشائی خوشی سے جھوم اٹھے۔ مقابلہ دیکھنے پہنچنے والے برطانیہ کے پرنس ولیم بھی ایسٹن ویلا کی جیت کا جشن مناتے ہوئے نظر آئے۔ ایسٹن ویلا نے ۱۹۸۲ء میں یوروپی چمپئن کا خطاب جیتا تھا جبکہ ٹیم نے آخری بار ۱۹۹۶ءمیں لیگ کپ جیت کر کوئی بڑی ٹرافی اپنے نام کی تھی۔ اب ۴؍ بار یوروپا لیگ جیت چکے اونائی ایمری کی نظریں انگلش کلب کے ساتھ پہلی بار یہ خطاب جیتنے پر ہوں گی۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK