دو بار کی اولمپک میڈلسٹ پی وی سندھو اور ملک کی ہونہار نوجوان کھلاڑی تنوی شرما نے جمعرات کے روز آسٹریلین اوپن بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کے ویمنز سنگلز میں اپنے ہی ملک کی کھلاڑیوں کو شکست دے کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔
EPAPER
Updated: June 11, 2026, 10:04 PM IST | Melbourne
دو بار کی اولمپک میڈلسٹ پی وی سندھو اور ملک کی ہونہار نوجوان کھلاڑی تنوی شرما نے جمعرات کے روز آسٹریلین اوپن بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کے ویمنز سنگلز میں اپنے ہی ملک کی کھلاڑیوں کو شکست دے کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔
دو بار کی اولمپک میڈلسٹ پی وی سندھو اور ملک کی ہونہار نوجوان کھلاڑی تنوی شرما نے جمعرات کے روز آسٹریلین اوپن بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کے ویمنز سنگلز میں اپنے ہی ملک کی کھلاڑیوں کو شکست دے کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔جمعرات کو کھیلے گئے سنسنی خیز مقابلے میں بیڈمنٹن رینکنگ میں دسویں نمبر پر موجود پی وی سندھو نے اپنی جونیئر ساتھی اور دنیا کی ۳۹؍ ویں نمبر کی کھلاڑی ایشرانی بروا کو۴۲؍ منٹ کے کھیل میں ۲۰۔۲۲، ۱۲۔۲۱؍ سے شکست دی۔
Stretching the Limits 🏸📸 (1/2)
— BAI Media (@BAI_Media) June 7, 2026
.
.
.
(Photos: @badmintonphoto ) pic.twitter.com/R5bgKO5Xtt
تیسری سیڈ حاصل کرنے والی پی وی سندھو کو پہلے گیم میں ایشرانی بروا سے سخت مقابلے کا سامنا کرنا پڑا، لیکن دوسرے گیم میں انہوں نے یکطرفہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کوارٹر فائنل میں اپنی جگہ پکی کر لی۔ کوارٹر فائنل میں سندھو کا مقابلہ چائنیز تائپے کی چین سو-یو سے ہوگا، جہاں وہ ملائیشیا اوپن کے بعد رواں سال اپنے دوسرے سیمی فائنل میں پہنچنے کی کوشش کریں گی۔
یہ بھی پڑھئے:`’ویلکم ٹو دی جنگل‘‘ کا ٹریلر جاری، اکشے کمار کی قیادت میں ستاروں کی کہکشاں
سندھو کی طرح نوجوان تنوی شرما نے بھی ایک اور آل انڈیا مقابلے میں بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے اپنی سینئر ساتھی مالویکا بنسوڈ کو اسٹریٹ گیمز میں۱۳۔۲۱، ۱۵۔۲۱؍ سے ہرا کر سب کو حیران کر دیا۔اس شاندار جیت کے ساتھ ۱۷؍ سالہ تنوی شرما نے اس سال اپنے دوسرے کوارٹر فائنل میں داخلہ حاصل کیا ہے۔ اگرچہ رواں سیزن میں تنوی کو فارم کے تسلسل کے لیے کافی جدوجہد کرنی پڑی ہے اور وہ اپنے ۸؍ بی ڈبلیو ایف ٹورنامنٹس میں سے صرف دو میں ہی ابتدائی راؤنڈ سے آگے بڑھنے میں کامیاب رہی ہیں، تاہم اب کوارٹر فائنل میں ان کا مقابلہ جاپان کی تین بار کی ورلڈ چیمپئن اور ٹاپ سیڈ اکانے یاماگوچی سے ہوگا، جو ان کے لیے ایک بڑا امتحان ہے۔
یہ بھی پڑھئے:پُرسکون اور بے فکری سے رہنا بہتر ہے: انفانٹینو
دوسری جانب تانیا ہیمنت کا ویمنز سنگلز کا سفر پری کوارٹر فائنل میں ہی ختم ہو گیا۔ انہیں تھائی لینڈ کی دوسری سیڈ یافتہ اور دنیا کی آٹھویں نمبر کی کھلاڑی پورن پاوی چوچوونگ کے ہاتھوں ۱۲۔۲۱، ۱۵۔۲۱؍سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔مردوں کے ڈبلز کے مقابلے میں ایم آر ارجن اور ہری ہرن امسا کرونن نے نیوزی لینڈ کے مائیکل اوون اور ڈائلن سوئڈجاسا کے خلاف ۱۷۔۲۱، ۷۔۲۱؍سے آسان جیت درج کی اور اس سپر ۵۰۰؍ ٹورنامنٹ میں ہندوستان کی امیدوں کو برقرار رکھا۔