Inquilab Logo

بنگلہ دیش کا ٹیسٹ میچ کیلئے ٹیم پاکستان بھیجنے سے انکار

Updated: January 13, 2020, 8:10 PM IST | Dhaka

بنگلہ دیش کی حکومت نے مشرق وسطیٰ کی حالیہ کشیدہ صورت حال کو بنیاد بناتے ہوئے فی الحال ٹیسٹ میچ کیلئے اپنی ٹیم کو پاکستان بھیجنے سے انکار کردیا ہے جس کے بعد رواں ماہ شیڈول بنگلہ دیشی ٹیم کا دورۂ پاکستان خطرے میں پڑ گیا ہے۔ بنگلہ دیش کی ٹیم کو رواں ماہ ٹی۲۰؍اور ٹیسٹ میچوں کیلئے پاکستان کا دورہ کرنا ہے اور بنگلہ دیش اپنی ٹیم ٹی۲۰؍میچوں کیلئے تو پاکستان بھیجنے کیلئے تیار تھا لیکن ٹیسٹ میچوں کیلئے پاکستان میں زیادہ وقت گزارنے کے حوالے سے ہچکچاہٹ کا اظہار کیا تھا۔

بنگلہ دیش کی ٹیم (فائل فوٹو)۔ تصویر: پی ٹی آئی
بنگلہ دیش کی ٹیم (فائل فوٹو)۔ تصویر: پی ٹی آئی

  ڈھاکہ (ایجنسی):بنگلہ دیش کی حکومت نے مشرق وسطیٰ کی حالیہ کشیدہ صورت حال کو بنیاد بناتے ہوئے فی الحال ٹیسٹ میچ کیلئے اپنی ٹیم کو پاکستان بھیجنے سے انکار کردیا ہے جس کے بعد رواں ماہ شیڈول بنگلہ دیشی ٹیم کا دورۂ پاکستان خطرے میں پڑ گیا ہے۔
 بنگلہ دیش کی ٹیم کو رواں ماہ ٹی۲۰؍اور ٹیسٹ میچوں کیلئے پاکستان کا دورہ کرنا ہے اور بنگلہ دیش اپنی ٹیم ٹی۲۰؍میچوں کیلئے تو پاکستان بھیجنے کیلئے تیار تھا لیکن ٹیسٹ میچوں کیلئے پاکستان میں زیادہ وقت گزارنے کے حوالے سے ہچکچاہٹ کا اظہار کیا تھا۔
  بنگلہ دیش نے ٹیسٹ سیریز غیرجانب دار مقام پر کھیلنے کی پیشکش کی لیکن پاکستان نے اس پیشکش کو مسترد کرتے ہوئے واضح الفاظ میں کہہ دیا تھا کہ پاکستان اپنے ہوم گراؤنڈ پر ہی میچ کھیلے گا۔ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کی ہچکچاہٹ کو دیکھتے ہوئے پاکستان نے انہیں پہلے صرف ۲؍ ٹیسٹ میچ پاکستان میں کھیلنے اور ٹی۲۰؍بعد میں کھیلنے کی پیش کش کی تھی تاہم اس پر بھی بنگلہ دیش راضی نہ ہو سکا۔ دورۂ پاکستان کے حوالے سے فیصلہپیر کو بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے اجلاس میں متوقع تھا جس میں ٹیسٹ سیریزکیلئے ٹیم پاکستان نہ بھیجنے کا متفقہ فیصلہ کیا گیا۔
 اجلاس کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے بورڈ کے سربراہ نظم الحسن نے کہا کہ مشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورت حال کے سبب حکومت نے ہمیں طویل عرصے کیلئے ٹیم پاکستان بھیجنے کی اجازت نہیں دی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے ہمیں دورۂ پاکستان کی اجازت تو دے دی ہے لیکن امریکہ-ایران کشیدگی کے سبب ہمیں دورہ مختصر رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
 بنگلہ دیش کی ٹیم اپنے سابقہ موقف پر برقرار رہتے ہوئے صرف ٹی۲۰؍میچ کیلئے پاکستان کا دورہ کرے گی۔ نظم الحسن نے کہا کہ ہم اپنے فیصلے کے بارے میں پاکستان کرکٹ بورڈ سے بات چیت کریں گے، ہمارا مؤقف واضح ہے لیکن دیکھنا ہے کہ اب ان کا کیا ردعمل ہوتا ہےجہاں تک سیکوریٹی کا تعلق ہے تو ٹی۲۰؍ ایک بہترمتبادل ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو تو خوش ہونا چاہئے کہ ہم ٹی۲۰؍کھیلنے کیلئے تو پاکستان جا رہے ہیں اور ہم اس سے زیادہ انہیں کچھ نہیں دے سکتے۔
  بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ(بی سی بی) کے سربراہ نے واضح کیا کہ ہم نے ٹیسٹ سیریز کے دورۂ پاکستان سے انکار نہیں کیا بلکہ ہم صرف شیڈول میں تبدیلی چاہتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK