Inquilab Logo

سری لنکا کو سمیٹنے کے بعد بنگلہ دیشی اننگز لڑکھڑاگئی

Updated: March 22, 2024, 9:26 PM IST | Sylhet

خالد احمد اور ناہید رانا کی مہلک گیند بازی کی بدولت بنگلہ دیش نے پہلے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن جمعہ کو سری لنکا کو پہلی اننگز میں ۲۸۰؍ رن پر سمیٹنے کےبعد بلے بازی کرتے ہوئے ۳؍ وکٹ گنواکر لڑکھڑاگئی ہے

Sri Lankan Team. Photo:INN
سری لنکن ٹیم ۔(تصویر:آئی این این )

خالد احمد اور ناہید رانا کی مہلک گیند بازی کی بدولت  بنگلہ دیش نے پہلے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن جمعہ کو سری لنکا کو پہلی اننگز میں ۲۸۰؍ رن   پر سمیٹنے کےبعد بلے بازی کرتے ہوئے ۳؍ وکٹ گنواکر لڑکھڑاگئی ہے۔
 بنگلہ دیش کا آغاز بھی اچھا نہ تھا اور سری لنکا کی جانب سے ذاکر حسن کے وکٹ ۹؍ رن پر، کپتان شانتو ۵؍ رن پر اور مومن الحق ۵؍ رن پر آؤٹ رہے۔ دن کا کھیل ختم ہونے تک بنگلہ دیش نے پہلی اننگز میں ۳۲؍رن پر ۳؍ وکٹ گنوا دیئے اور سری لنکا کے بولنگ  اٹیک کے سامنے لڑکھڑا گئی۔ محمود الحسن جوائے ۹؍ رن بنا کر ناٹ آؤٹ رہے، تیج الاسلام کھاتہ کھولے بغیر کریز پر موجود تھے۔ سری لنکا کی جانب سے وشوا فرنانڈو نے ۲؍ وکٹ حاصل کئے جبکہ کسون راجیتھا نے ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔
اس سے قبل جمعہ کو بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا۔ بیٹنگ کے لئے آنے والی سری لنکن ٹیم کا آغاز اچھا نہیں تھا اور۵۷؍رن  کے اسکور پر اپنے  پہلے ۵؍ وکٹ گنوا بیٹھی۔ اوپننگ بیٹنگ کرتے ہوئے نشان مدوشکا۲؍ رن، دیموتھ کرونارتنے۱۷؍ رن، کوسل مینڈس ۱۶؍ رن بنا کر خالد احمد کو پویلین بھیجا۔ اس کے بعد اینجلو میتھیوز ۵؍ رن بنانے کے بعد رن آؤٹ ہوئے۔ دنیش چنڈیمل ۹؍ رن بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ کپتان دھننجے ڈی سلوا اور کمیندو مینڈس نے سری لنکا کی اننگز کو سنبھالا۔ دونوں بلے بازوں نے چھٹے  وکٹ کیلئے ۲۰۲؍ رن کی شراکت قائم کی۔ دونوں بلے بازوں نے ۱۰۲۔۱۰۲؍ رن کی سنچری اننگز کھیلی۔ دونوں بلے بازوں کو ناہید رانا نے آؤٹ کیا۔ اس کے بعد سری لنکا کا کوئی بھی بلے باز پچ پر نہ ٹھہر سکا۔ پربھات جے سوریہ ایک رن بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے، وشوا فرنانڈو ۹؍ رن بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ کسن راجیتا ۶؍ رن بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ سری لنکا کی پوری ٹیم ۶۸؍ اوورس میں۲۸۰؍ رن پر ڈھیر ہوگئی۔ بنگلہ دیش کی جانب سے خالد احمد اور ناہید رانا نے ۳۔۳؍ وکٹ حاصل کئے۔ شرف الاسلام اور تیج الاسلام نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK