Inquilab Logo

گیندبازوں کی شاندار کارکردگی،آسٹریلیا کی سری لنکا پر فتح

Updated: June 10, 2022, 1:47 PM IST | Agency | Colombo

دوسرا ٹی۔۲۰؍میچ۳؍وکٹوں سے جیت کر مہمان ٹیم نےسیریز میں دو صفر کی ناقابل تسخیر برتری حاصل کر لی

The Australian players showed an all-round performance against Sri Lanka.Picture:INN
آسٹریلیائی کھلاڑیوں نے سری لنکا کے خلاف آل راؤنڈ کارکردگی کامطاہرہ کیا۔ تصویر: پی ٹی آئی

کین رچرڈسن (۳۰؍رن پر ۴؍وکٹ)، جے رچرڈسن (۲۶؍رن پر ۳) اور گلین میکسویل (۱۸؍ رن پر ۲) کی شاندار گیند بازی اور میتھیو ویڈ کی ناٹ آؤٹ ۲۶؍رنوں کی میچ وننگ اننگز کی بدولت آسٹریلیا نے سری لنکا کو دوسرے ٹی ۔۲۰؍ میچ کے سنسنی خیز مقابلے میں ۱۳؍گیندیں باقی رہتے ۳؍ وکٹوں سے شکست دے دی۔ ویڈ نے وننگ باؤنڈری لگائی اور انہیں پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ ملا۔اس فتح کے ساتھ ہی آسٹریلیا نے سری لنکا کے خلاف دوصفر کی ناقابل تسخیر برتری حاصل کر لی۔ آسٹریلیا نے سری لنکا کو ۹؍ وکٹ پر ۱۲۴؍ کے معمولی اسکور تک محدود رکھنے کے بعد ۱۷ء۵؍  اوور میں ۷؍ وکٹ پر ۱۲۶؍رن بنا کر میچ جیت لیا۔ کپتان آرون فنچ نے ۱۳؍گیندوں پر ۲۴؍، ڈیوڈ وارنر نے ۲۱؍اور میتھیو ویڈ نے ۲۶؍ گیندوں پر سب سے زیادہ ناٹ آؤٹ۲۶؍ رن بنائے۔ آسٹریلیا نے ۹۹؍رن پر اپنی ۷؍ وکٹیں گنوا دی تھیں لیکن ویڈ نے شاندار اننگز کھیل کر آسٹریلیا کو ۱۳؍ گیندیں باقی رہتے فتح کی منزل تک پہنچا دیا۔ سری لنکا کی جانب سے وینندو ہسرنگا نے ۳۳؍ رنوں کے عوض ۴؍ وکٹیں حاصل کیں۔ اس سے قبل آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا۔ پہلے میچ میں ۱۰؍ وکٹوں کی جیت میں ۴؍ وکٹیں لے کر میچ کے بہترین کھلاڑی بننے والے جوش ہیزل ووڈ نے دوسرے میچ میں ۴؍ اوور میں ۱۶؍ رن دئیے لیکن وہ کوئی وکٹ حاصل نہ کر سکے۔ سری لنکا کی طرف سے چرتھ اسلانکا نے ایک بار پھر ۳۹؍رن، کوسل مینڈس نے ۳۶؍اور بھانوکا راجا پاکسے نے ۱۳؍ رن بنائے۔کپتان داسن شناکا نے ۱۴؍ اور ونیندو ہسرنگا نے ۱۲؍رن بنائے۔ سری لنکا نے ۱۲۱؍ کے اسکور پر اپنے ۴؍بلے باز کھو دیئے تھے۔ سری لنکا نے ۷؍ کے اسکور پر اپنے دونوں افتتاحی  بلے باز گنوا دئیے تھے جس کی وجہ سے ٹیم دباؤ میں آگئی اور آخر تک اس سے باہر نہیں نکل سکی۔سری لنکا کی ٹیم ۳؍میچوں کی یہ سیریز گنوا چکی ہے اور اس کی کوشش ہوگی کہ وہ ۱۱؍جون کو ہونے والے تیسرے اور آخری میچ کو جیت کر اعتماد بحال کر سکے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK