ایسے باکسروں کو۲۰۲۷ء میں قزاقستان میں ہونے والی ورلڈ باکسنگ چمپئن شپ میں براہ راست داخلہ دیا جائے گا جو اولمپکس کیلئے پہلا کوالیفائنگ ایونٹ ہوگا۔
EPAPER
Updated: September 17, 2026, 12:29 PM IST | Agency | New Delhi
ایسے باکسروں کو۲۰۲۷ء میں قزاقستان میں ہونے والی ورلڈ باکسنگ چمپئن شپ میں براہ راست داخلہ دیا جائے گا جو اولمپکس کیلئے پہلا کوالیفائنگ ایونٹ ہوگا۔
ایشین گیمز میں تمغہ جیتنے والے باکسرز کو۲۰۲۸ء کے لاس اینجلس اولمپکس کیلئے کوالیفائی کرنے کا براہ راست موقع ملے گا ۔ انہیں ۲۰۲۷ء میں قزاقستان میں ہونے والی ورلڈ باکسنگ چمپئن شپ میں براہ راست داخلہ دیا جائے گا جو اولمپکس کیلئے پہلا کوالیفائنگ ایونٹ ہو گا۔ باکسنگ فیڈریشن آف انڈیا (بی ایف آئی) نے لاس اینجلس اولمپکس کیلئے زیادہ سے زیادہ ہندوستانی باکسرز کو کوالیفائی کرانے کے مقصد سے تفصیلی سلیکشن پالیسی جاری کی ہے ۔ اس میں ورلڈ باکسنگ کے تیار کردہ اور بین الاقوامی اولمپک کمیٹی (آئی او سی) سے منظور شدہ کوالیفکیشن نظام کی بنیاد پر چار مرحلوں پر مشتمل طریقہ کار طے کیا گیا ہے۔ ۲۰۲۷ء ورلڈ باکسنگ چمپئن شپ کے بعد چین میں ایشیائی کوالیفائر اور۲۰۲۸ء میں اٹلی اور ہنگری میں دو عالمی کوالیفائنگ ٹورنامنٹ ہوں گے۔
یہ بھی پڑھئے:میسی اکتوبر میں ارجنٹائنا کیلئے آخری دوستانہ میچ کھیلیں گے
بی ایف آئی کے سرکیولر کے مطابق امسال کے ایشین گیمز کے تمغہ جیتنے والے باکسرز کو متعلقہ ویٹ کیٹیگری میں مرکزی امیدوار کے طور پر منتخب کیا جائے گا جبکہ ۱۰؍ویں ایلیٹ نیشنل چمپئن شپ کے طلائی تمغہ جیتنے والے کو ریزرو امیدوار رکھا جائے گا۔جن ویٹ زمروں میں ہندوستان نے ایشین گیمز میں کوئی تمغہ نہیں جیتا اور جو کیٹیگریز ایشین گیمز میں شامل نہیں تھیں، ان میں ۱۰؍ویں ایلیٹ نیشنل چمپئن شپ کے طلائی تمغہ جیتنے والے کو مرکزی امیدوار منتخب کیا جائے گا۔جو باکسر ورلڈ چمپئن شپ میں کوٹا باؤٹ راؤنڈ تک پہنچیں گے لیکن کوٹہ حاصل نہیں کرپائیں گے، انہیں ایشیائی کوالیفائر میں راست داخلہ ملے گا۔ باقی مقامات نیشنل کوچنگ کیمپ میں شامل ایلیٹ باکسرز کے درمیان سلیکشن ٹرائلز کے ذریعے پُر کیے جائیں گے ۔بی ایف آئی کے صدر اجے سنگھ نے کہا کہ یہ پالیسی باکسرز کو لاس اینجلس اولمپکس تک پہنچنے کیلئے واضح اور منظم راستہ فراہم کرنے کے مقصد سے تیار کی گئی ہے۔