ارجنٹائنا فٹ بال ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ لیونل میسی اگلے ماہ ارجنٹائنا کے لیے اپنے ملک میں ہونے والے دوستانہ میچ میں آخری بار کھیلیں گے۔
EPAPER
Updated: September 17, 2026, 12:31 PM IST | Agency | Buenos Aires
ارجنٹائنا فٹ بال ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ لیونل میسی اگلے ماہ ارجنٹائنا کے لیے اپنے ملک میں ہونے والے دوستانہ میچ میں آخری بار کھیلیں گے۔
ارجنٹائنا فٹ بال ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ لیونل میسی اگلے ماہ ارجنٹائنا کے لیے اپنے ملک میں ہونے والے دوستانہ میچ میں آخری بار کھیلیں گے۔ ۳۹؍ سالہ میسی۶؍ اکتوبر کو بیونس آئرس کے مونومینٹل اسٹیڈیم میں بینن کے خلاف میدان میں اتریں گے۔ ارجنٹائنا فٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر کلاڈیو تاپیا نے سوشل میڈیا پر کہا کہ دنیا کے بہترین کھلاڑی، قومی ٹیم کے آئیکون اور کپتان لیونل آندرے میسی کو ارجنٹائنا میں شاندار الوداع دینے کیلئے کھیلنے کی دعوت دی گئی ہے۔ میسی نے گزشتہ ماہ بین الاقوامی فٹ بال سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔
یہ بھی پڑھئے:۲۴؍سال میں پہلی باردرجہ بندی کے ٹاپ۔۱۰؍سے ’بگ۔۳‘ کا نام ندارد
یہ اعلان ورلڈ کپ فائنل میں اسپین کے خلاف شکست کے ۶؍ ہفتے بعد کیا گیا تھا۔ ارجنٹائنا آئندہ فیفا انٹرنیشنل ونڈو کے دوران قرطبہ میں بولیویا اور بیونس آئرس میں برکینا فاسو کے خلاف بھی کھیلے گا۔ٹیم میں گول کیپر ایمیلیانو مارٹینیز، کرسٹیان رومیو، اینزو فرنانڈیز، روڈریگو ڈی پال، جولین الواریز اور لاؤتارو مارٹینیز شامل ہیں۔ لیاندرو پریڈیس، ناہویل مولینا اور تھیاغو المادا ورلڈ کپ فائنل کے بعد ہونے والی ہاتھا پائی میں ملوث ہونے کے باعث معطلی کی وجہ سے ٹیم میں شامل نہیں ہیں۔