Inquilab Logo

برائن لاراٹیسٹ میں ۴۰۰؍رن بنانے والے واحد کھلاڑی ہیں

Updated: May 02, 2024, 12:52 PM IST | New Dehli

برائن لارا کو اگر بلے بازی کا جادوگر کہا جائے تو غلط نہ ہوگا۔ یوں تو انہوں نے ہر ٹیم کے خلاف اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا لیکن آسٹریلیا کے خلاف ان کا بلا اس طرح حرکت کرتا تھا جیسے میدان کے بیچ میں بیٹنگ کا جادو چل رہا ہو۔

Batting wizard Brian Lara. Photo: INN.
بیٹنگ کے جادوگر برائن لارا۔ تصویر: آئی این این۔

ویسٹ انڈیز ٹیم میں یوں تو اب تک بڑے بڑے بلے بازوں نےاپنی بلے بازی اور قہربرپا کرنے والی گیند بازی سے لوگو ں کے دلوں میں جگہ بنائی ہے۔ انہیں مایہ ناز کھلاڑیوں میں ایک نام برائن لارا کا ہے جنہوں نے اپنی بلے بازی کی وجہ سے ان سب کھلاڑیوں پر سبقت پالی۔ 
برائن لارا۲؍مئی۱۹۶۹ءکوسانتاکروز، ٹرینیڈاڈ، ویسٹ انڈیز میں پیدا ہوئے۔ شروع میں وہ فٹ بال اورٹیبل ٹینس میں دلچسپی رکھتےتھے لیکن بعد میں کرکٹ کو اپناکریئر بنا یا۔ لارا ۱۴؍ برس کی عمر میں ٹرینیڈاڈ انڈر۱۹؍ٹیم کاحصہ بنے اور ۲۰؍سال کی عمر میں ٹیم کے کپتان بنے۔ وہ اس ٹیم کے سب سے کم عمر کپتان تھے۔ انہوں نے ۲۰؍سال کی عمر میں ٹیسٹ کرکٹ کا آغازکیا۔ 
۱۹۹۲ءکےورلڈ کپ کےدوران جب ویسٹ انڈیز ٹیم مایوسی کا شکار تھی، بیٹنگ کا آغاز کرنے والے لارا نے تیز رفتاری سے ۳۳۳؍ رن بنائے۔ ۲؍سال بعد ہی لارا نے انٹیگوا میں انگلینڈ کے خلاف ۳۷۵؍رنوں کی شاندار اننگزکھیل کرایک بڑا کارنامہ انجام دیا۔ ٹیسٹ میں ۴۰۰؍رنز بنانے والے پہلے اور واحد کھلاڑی کے طور پرانہیں یہ اعزاز حاصل ہے، جو ایک لازوال سنگ میل تھا۔ بائیں ہاتھ کے اس بلے بازنے۴۰۰؍رن ناٹ آؤٹ کا نایاب کارنامہ ۱۰؍اپریل ۲۰۰۴ء کو انگلینڈکے خلاف سینٹ جانس کرکٹ گراؤنڈ پر انجام دیا۔ انہوں نےیک روزہ میچوں کی طرح جارحانہ بلے بازی کرتےہوئے۵۸۲؍گیندوں میں ۴۳؍چوکےاور۴؍چھکوں کی مدد سے۶۸ء۷۲؍ کے اوسط سے یہ رن بنائے۔ 
برائن لارا کو اگر بلے بازی کا جادوگر کہا جائے تو غلط نہ ہوگا۔ یوں تو انہوں نے ہر ٹیم کے خلاف اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا لیکن آسٹریلیا کے خلاف ان کا بلا اس طرح حرکت کرتا تھا جیسے میدان کے بیچ میں بیٹنگ کا جادو چل رہا ہو۔ وہ ایک بہترین بلے باز تھے۔ حد تو یہ ہے کہ شین وارن اور گلین میک گرا جیسے پایہ کے گیند بازوں کی لارا نے راتوں کی نیندتک ا ڑا رکھی تھی۔ برائن لارا نے اپنے ۱۳۱؍ٹیسٹ میچوں میں ۵۲ء۸۸؍کے اوسط سے۱۱؍ہزار ۹۵۳؍ رن بنائے جس میں ان کا بہترین اسکور ۴۰۰؍ ناٹ آؤٹ ہے۔ اس دوران انہوں نے ۳۴؍ سنچریاں اور ۴۸؍ نصف سنچریاں بنائیں۔ ایک روزہ۲۹۹؍بین الاقوامی میچوں میں لارا نے ۲۸۹؍ اننگز میں ۴۰ء۴۸؍کے اوسط سے۱۰؍ہزار ۴۰۵؍رن بنائے۔ اس میں ان کا ۱۶۹؍شانداراسکور ہے۔ ایک روزہ میچوں میں انہوں نے ۱۹؍ سنچریاں اور۶۳؍نصف سنچریاں بنائیں۔ برائن لارا نےویسٹ انڈیز کی ٹیم کی قیادت بھی کی لیکن وہ کپتانی میں زیادہ کامیاب نظر نہیں آئے۔ ان کی کپتانی میں ویسٹ انڈیزنے چیمپئنز ٹرافی تو جیتی لیکن مجموعی طور پر ٹیم کو جیت سے زیادہ نقصانات کا سامنا کرنا پڑا۔ ۹۹۔ ۱۹۹۸ء کے درمیان لارا نے ویسٹ انڈیزکی ٹیم کی کپتانی کی۔ لارا کی کپتانی میں ویسٹ انڈیز کو پہلی بار جنوبی افریقہ کے خلاف شکست کاسامناکرناپڑا۔ آسٹریلیا کے خلاف ۴؍ ٹیسٹ میچوں کی سیریز بھی۲؍۔ ۲؍سے ڈرا رہی۔ ۲۰۰۷ءکے ورلڈ کپ کے بعد انہوں نے کپتانی بھی چھوڑ دی اور ریٹائرمنٹ بھی لے لیا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK