Inquilab Logo Happiest Places to Work

بہاماس کو مات دے کر کنیڈا ٹی ۲۰؍ ورلڈ کپ ۲۰۲۶ءکیلئےکوالیفائی

Updated: June 23, 2025, 1:24 PM IST | Agency | New Delhi

کنیڈا کی ٹیم ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کرنے والی ۱۳؍ویں ٹیم بن گئی ہے۔ کنیڈا نے ۷؍وکٹ سے میچ جیت لیا۔

Picture: INN
تصویر: آئی این این

بہاماس کو شکست دے کر کنیڈا ٹی۲۰؍ ورلڈ کپ۲۰۲۶ء کے لیے کوالیفائی کرنے والی۱۳؍ویں ٹیم بن گئی ہے۔ امریکہ میں جاری کوالیفائر میں کنیڈا نے کالیِم سنا اور شِوَم شرما کی شاندار بولنگ کی بدولت بہاماس کی ٹیم کو صرف۵۷؍ رن پر آل آؤٹ کر دیا تھا۔ کنیڈا کی طرف سے دونوں گیندبازوں نے ۳۔۳؍ وکٹ حاصل کئے۔ ہدف کے تعاقب میں کنیڈا نے صرف۵ء۳؍ اوورس  میں میچ جیت لیا۔کنیڈا کے بلے باز دِلپریت باجوا نے صرف۱۴؍ گیندوں پر ناٹ آؤٹ ۳۶؍ رن کی اننگز کھیلی۔ کنیڈا نے یہ کامیابی ٹورنامنٹ میں مسلسل پانچویں جیت کے ساتھ حاصل کی۔
 یہ دوسرا موقع ہوگا جب کنیڈا کی ٹیم ہندوستان میں کسی ورلڈ کپ میں شرکت کرے گی۔۲۰۱۱ء میں کنیڈا نے ون ڈے ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کیا تھا، جس میں اسے۶؍ میچ میں سے صرف ایک میں جیت ملی تھی۔  ورلڈ کپ  کے لیےکوالیفائی کرنے والی۱۳؍ ٹیمیں ہیں: ہندوستان، سری لنکا، آسٹریلیا، انگلینڈ، جنوبی افریقہ، پاکستان، نیوزی لینڈ، افغانستان، امریکہ، ویسٹ انڈیز، بنگلہ دیش، آئرلینڈ اور کنیڈا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK