Inquilab Logo

ٹی ۲۰؍ سیریز گنوانے کے بعد کپتان ہرمن پریت نے مایوسی کا اظہار کیا

Updated: December 11, 2023, 11:30 AM IST | Agency | Mumbai

انگلینڈ کے خلاف دوسرا ٹی ۲۰؍ میچ ہارنے کے بعد خواتین ٹیم انڈیا کی کپتان نے کہاکہ کچھ کھلاڑی گیند وں کو سمجھ ہی نہیں سکیں۔

Harmanpreet Singh. Photo: INN
ہرمن پریت سنگھ۔ تصویر : آئی این این

دوسرے ٹی ۲۰؍ میچ میں انگلینڈ کے ہاتھوں ۴؍ وکٹوں کی شکست کے بعد کپتان ہرمن پریت کور نے اعتراف کیا کہ کچھ بلے باز گیندوں کو اچھی طرح نہیں سمجھتے تھے۔ سنیچر کی شام وانکھیڈے اسٹیڈیم میں ہندوستانی بلے بازوں کے پاس انگلینڈ کے گیند بازوں کی سخت لائن اور لینتھ کا کوئی جواب نہیں تھا۔ جس کی وجہ سے پوری ٹیم۱۶ء۲؍ اوورس میں ۸۰؍ رن پر آل آؤٹ ہوگئی۔ یہ انگلینڈ کے خلاف ہندوستانی ٹیم کا سب سے کم ٹی۲۰؍ اسکور تھا اور ٹی۲۰؍ کی تاریخ کا تیسرا کم ترین اسکور تھا۔ہندوستانی گیند بازوں نے انگلینڈ کے ۶؍ وکٹ حاصل کئے لیکن مہمان ٹیم نے۱۱ء۲؍ اوورس میں ہدف کا کامیابی سے تعاقب کیا اور سیریز میں ناقابل تسخیر برتری حاصل کر لی۔ 
 میچ کے بعد ہرمن پریت نے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم ہمیشہ مثبت رویہ کے ساتھ کھیلنا چاہتے ہیں لیکن بدقسمتی سے ہم میں سے کچھ نے گیند کو اچھی طرح نہیں پڑھا اور انگلینڈ نے واقعی اچھی بولنگ کی۔ ہمیں آزادانہ طور پر اسکور کرنے کی اجازت نہیں دی۔ مجھے اپنی ٹیم پر فخر ہے، ہم نے آخری رن تک مقابلہ کیا۔
 دوسری طرف ٹیم انڈیا کی کھلاڑی دپتی شرما نے کہاکہ `اگر ہم درمیان میں طویل شراکت کرتے تو ہم اچھے اسکور تک پہنچ سکتے تھے۔ ہم اس سے سبق لے کر اگلے میچ میں اتریں گے۔ دپتی نے گیند بازوں کی کوششوں کی تعریف کی جنہوں نے انگلینڈ کو آسانی سے ہدف تک نہیں پہنچنے دیا۔ انہوں نے کہا کہ `ہم میچ کو زیادہ سے زیادہ پھیلانا چاہتے تھے اور گیند بازوں نے اچھا کردار ادا کیا۔ ہم ماضی میں بھی ایسے میچ کھیل چکے ہیں ۔ ہم مثبت رہنا چاہتے تھے۔
 دپتی شرما نے کہاکہ `پہلے میچ کے لئے وکٹ بہتر تھا اور گیند بلے پر اچھی طرح آ رہی تھی۔ دوسرے میچ کے مقابلے پہلے میچ میں بیٹنگ کرنا آسان تھا۔ انگلینڈ کی آف اسپنر چارلی ڈین نے بھی کہا کہ انہیں پچ سے کوئی شکایت نہیں ہے۔ انہوں نے کہاکہ `دوسرے میچ میں کافی وکٹ گرے ، لیکن مجھے پچ سے کوئی شکایت نہیں ہے۔ میں  گیندباز ہوں اور مجھے بیٹنگ کا موقع نہیں ملا لیکن پچ میں کوئی خرابی نہیں تھی۔انہوں نے کہاکہ اگلے میچ میں بھی ہم ایسا ہی مظاہرہ کرنا پسند کریں گے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK