Inquilab Logo

چمپئن لیگ: بڑی ٹیموں کے میچ ڈرا، چیلسی فٹبال کلب کی فتح

Updated: October 13, 2022, 1:00 PM IST | Agency | Paris

چیلسی فٹبال کلب نے چمپئن لیگ کے میچ میں اے سی میلان کو صفر۔۲؍ گول سے شکست دےدی

Pierre-Emerick Aubameyang .Picture:INN
پیئرے اوبامیانگ ۔ تصویر:آئی این این

یوئیفا چمپئن لیگ میں منگل کی دیر رات ہونے والے میچوں میں بڑی ٹیموں کے مقابلے ڈرا ہوئے لیکن چیلسی فٹبال کلب نے اپنا میچ جیت لیا۔ چیلسی کی ٹیم نے اے سی میلان جیسی مضبوط ٹیم کو صفر۔۲؍ سے شکست دےکر ۳؍پوائنٹس لئے۔  انگلش پریمیر لیگ کی ٹیم چیلسی نے چمپئن لیگ کے میچ میں اچھی کارکردگی پیش کی اور حریف ٹیم کے میدان پر اچھا مقابلہ کیا۔ ۱۸؍ویں منٹ میں اے سی میلان کے کھلاڑی توموری کو ریڈ کارڈ ملا اور اس نے بقیہ میچ ۱۰؍کھلاڑیوں کے ساتھ مکمل کیا۔ چیلسی کی جانب سے جارگنہو نے پہلا اور پیئرے اوبامیانگ نے دوسرا گول کرکے اپنی ٹیم کی فتح میں اہم رول اداکیا۔ اس جیت سے ٹیم کو راحت ملی ہے۔ 
ریئل میڈرڈ اور شاختر کا میچ ایک ایک گول سے ڈرا
 شاختر ڈونیٹسک فٹبال کلب نے اپنے گھریلو میدان پر اچھا مقابلہ کرتے ہوئے ریئل میڈرڈ جیسے مضبوط کلب کو ایک ایک گول کے اسکور پر روک دیا۔ شاختر کی جانب سے واحد گول اوزوبکوو نے کیا۔ ریئل کیلئے اے  روڈیگر نے انجر ی ٹائم میں برابری کا گول کیا۔  
پیرس سینٹ جرمین اور بینفیکا کا میچ ڈرا
 فرانس کے مضبوط فٹبال کلب پیر س سینٹ جرمین اور بینفیکا کے درمیان مقابلہ ایک ایک گول سے برابری پر ختم ہوا۔ میچ کے ۴۰؍ویں منٹ میں پی ایس جی کی جانب سے واحد گول پنالٹی پر کائلیان ایمباپے نے کیا۔ میچ کے ۶۲؍ویں منٹ میں جے ماریو نے بینفیکا کی جانب سے برابری کا گول کرکے اسکور ۱۔۱؍گول کردیا۔ 
مانچسٹر سٹی اور کوپین ہیگن کا میچ برابری پر ختم 
 انگلش پریمیر لیگ کے مضبوط کلب مانچسٹر سٹی فٹبال کلب  اور کوپین ہیگن کے درمیان مقابلہ بغیر گول کے ختم ہوا۔ اس میچ میں سٹی کے کھلاڑی ایس گومیز کو ریڈ کارڈ ملا۔ روڈری کا ایک ریفری نے مسترد کردیا جبکہ ریاض محرز نے ایک پنالٹی ضائع کردی۔  یووینٹس کی ۲؍گول سے شکست
  اٹلی کے فٹبال کلب یووینٹس فٹبال کلب کو مکابی حیفا کے ہاتھوں صفر۔۲؍ گول سے شکست برداشت کرنی پڑی۔ مکابی حیفا کی جانب سے دونوں گول او ایٹزل نے کئے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK