Inquilab Logo

چمپئن لیگ: مانچسٹر سٹی کو ہراکر ریئل میڈرڈ سیمی فائنل میں داخل

Updated: April 19, 2024, 1:09 PM IST | Inquilab News Network | New Delhi

کوارٹر فائنل کے دوسرے مرحلے کے مقابلے میں فاتح ٹیم نے پنالٹی شوٹ آؤٹ میں سٹی کو ہرایا۔

Real Madrid players celebrate after the victory. Photo: INN
ریئل میڈرڈ کے کھلاڑی فتح کے بعد خوشی کا اظہار کرتے ہوئے۔ تصویر : آئی این این

۲۱۰؍ منٹوں تک برابر رہنے والے کوارٹر فائنل کا آخر کار نتیجہ پنالٹی شوٹ آؤٹ کی صورت میں برآمد ہوا جس میں ۱۴؍مرتبہ کی چمپئن ریئل میڈرڈ نے دفاعی چمپئن مانچسٹر سٹی کو شکست دے کر چمپئن لیگ کے سیمی فائنل میں جگہ یقینی کرلی۔ مانچسٹر کے اتحاد اسٹیڈیم میں کھیلے گئے دوسرے مرحلے کے میچ میں مقررہ وقت تک دونوں ٹیمیں ایک ایک سے برابر تھیں، پہلے مرحلے میں بھی دونوں ٹیمیں ۳۔ ۳؍ سے برابر تھیں ۔ اس کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں ریئل میڈرڈ کے گول کیپر اینڈری لونن نے ۲؍ اسپاٹ کک کا دفاع کر کے اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ اب سیمی فائنل میں ان کا مقابلہ بائرن میونخ سے ہوگا جس نے ہوم گراؤنڈ پر آرسنل کو ایک صفراور مجموعی طور پر ۲۔ ۳؍سے شکست دی۔ 
ریئل میڈرڈ کے کوچ کارلو اینسیلوٹی تکنیکی طور پر کتنے قابل ہیں یہ بات کسی سے چھپی نہیں ہے۔ انہوں نے میچ کے دوران اپنے معمول کے طرز کے کھیل کے برعکس دفاعی انداز اپنایا۔ مانچسٹر سٹی کے دھماکہ خیز حملے کے باوجود انہیں صرف ایک گول کرنے کا موقع ملا۔ انہوں نے پنالٹی شوٹ آؤٹ کو ذہن میں رکھتے ہوئے تبدیلیاں کیں اور اس کا فائدہ انہیں شوٹ آؤٹ میں ملا۔ دوسری جانب جارحانہ انداز میں کھیل کر اپنا سب کچھ دینے والی دفاعی چمپئن ٹیم کی تبدیلیاں ان کے حق میں نہیں گئیں ۔ آخری پنالٹی کیلئے گول کیپر ایڈرسن کو خود آنا پڑا۔ برنارڈو سلوا اور کوواکچ اسپاٹ کک میں ناکام رہے۔ 
 ریئل میڈرڈ نے مانچسٹر سٹی کو پنالٹی شوٹ آؤٹ میں ۳۔ ۴ ؍سے شکست دے کر چمپئن لیگ فٹبال کے سیمی فائنل میں داخلہ حاصل کرلیا۔ اس کے ساتھ ہی رئیل میڈرڈ نے ریکارڈ۱۵؍ واں خطاب جیتنے کی جانب اگلا قدم بڑھادیا ہے۔ دریں اثنا اس شکست کے ساتھ سٹی کا لگاتار دو چمپئنز لیگ خطاب جیتنے والی پہلی انگلش ٹیم بننے کا خواب بھی چکنا چور ہوگیا۔ 
 بائرن کا جارحانہ انداز فتح کا باعث بنا
بائرن میونخ کی ٹیم شاید آرسنل کے خلاف دعویدار کے طور پر نہیں اتری تھی لیکن پہلے مرحلے کا میچ ڈرا ہوا اور ٹیم نے دوسرے مرحلے میں برتری حاصل کر کے اپنے ارادوں کا اظہار کر دیا۔ اس سیزن کی فائنل ٹرافی کا تعاقب کرنے والی بائرن میونخ نے پورے میچ میں جارحانہ انداز اپنایا اور آرسنل کو دفاعی انداز میں کھیلنے پر مجبور کیا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK