Inquilab Logo

چنئی سپرکنگز پلے آف میں جگہ بنانے کیلئے تیار، آج راجستھان رائلزسے ٹکر

Updated: April 27, 2023, 12:45 PM IST | Jaipur

ایم ایس دھونی کی قیادت میں چنئی کی ٹیم بہتر کھیل رہی ہے۔ اجنکیارہانے سے ایک اور کارآمد اننگز کی امید۔راجستھان رائلز کو اسٹار بلےبازجو س بٹلر سے اچھی بلے بازی کی امید ہوگی

photo;INN
تصویر :آئی این این

گزشتہ ۲؍ میچوں میں شکست سے دوچار راجستھان رائلز انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) کے میچ میں جمعرات کو یہاں چنئی سپر کنگز کے خلاف میدان پر اترے گی، لیکن مہندر سنگھ دھونی کی ٹیم مسلسل ۳؍ جیت کے بعد جوش و خروش سے بھری ہوئی ہے۔ جمعرات کوجب دھونی کی ٹیم میدان پر اترے گی تواس پر قابو پانا آسان نہیں ہوگا۔ چنئی نے رتوراج گائیکواڑ، ڈیون کونوے، اجنکیا رہانے اور شیوم دوبے کی شاندار بلے بازی سے پچھلے۳؍ میچوں میں آسان کامیابی حاصل کی ہے۔ ایسے میں اس میچ میں چنئی کے ٹاپ آرڈر بلے بازوں اور راجستھان رائلزکے عالمی معیار کے اسپنرس کے درمیان دلچسپ مقابلہ ہونے کا امکان ہے۔
 کونوے اس سیزن میں اب تک ۷؍ میچوں میں بلے سے۳۱۴؍ رن بنا چکے ہیں، جبکہ اجنکیا رہانے کا جارحانہ رویہ تمام ٹیموں پر چھایا ہوا ہے۔ انہوں نے اتوار کو کولکاتا نائٹ رائیڈرس کے خلاف صرف۲۹؍ گیندوں پر۷۱؍ رن کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ رہانے نے اب تک ۵؍ میچوں میں۲۰۹؍ رن  بنائے ہیں اور ان کا اسٹرائیک ریٹ۱۹۹ء۰۴؍ ہے۔ رائلز کے لئے  یہ راحت کی بات ہے کہ اس نے اس سیزن میں چنئی کے خلاف پچھلا میچ جیتا تھا۔ اس میچ میں بھی دھونی نے ایک موقع پر چنئی کو فتح کے قریب پہنچا دیا تھا لیکن آخر میں ان کی ٹیم کو ہوم کراؤڈ کے سامنے ۳؍ رن سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ لیکن اس کے بعد سے حالات کافی بدل چکے ہیں اور چنئی سپرکنگز ۵؍ جیت سے۱۰؍ پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل میں سب سے اوپر پہنچ گئی ہے۔ سوائی مان سنگھ اسٹیڈیم میں جمعرات کے میچ میں جیت چنئی کے پلے آف میں پہنچنے کے امکانات کو مضبوط کر دے گی۔ اس کے لئے راجستھان کو اس کے ہوم گراؤنڈ پر شکست دینے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔ پے در پے شکستوں کے بعد راجستھان اپنی ٹیم کی مہم کو دوبارہ پٹری پر لانے کیلئے بے چین ہو گا۔

ms dhoni Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK