Inquilab Logo

چتیشور پجارا کی شاندار سنچری سے ویسٹ زون کی پوزیشن مضبوط

Updated: July 08, 2023, 12:52 PM IST | Alwar

ویسٹ زون کے بلے باز چتیشور پجارا نے ۱۳۳؍رن بنائے۔ دلیپ ٹرافی ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں ویسٹ زون نے سینٹرل پر ۳۸۴؍رن کی برتری حاصل کرلی ہے

The wicket was taken by central zone bowler Saurabh Kumar in the Duleep Trophy match
وکٹ دلیپ ٹرافی کے میچ میں سینٹرل زون کے گیندباز سوربھ کمار نے لئے تھے

 چتیشور پجارا (۱۳۳؍رن ) کی شاندار سنچری کی بدولت ویسٹ زون نے ۴؍ روزہ دلیپ ٹرافی ٹورنامنٹ کے تیسرے دن جمعہ کو سینٹرل زون کے خلاف اپنی دوسری اننگز میں ۹؍ وکٹ پر۲۹۲؍ رن بناکر ۳۸۴؍ رن کی اہم لیگ برتری حاصل کرلی۔ 
        کے سی اے کرکٹ گراؤنڈ میں ویسٹ زون کی پہلی اننگز کے اسکور۲۲۰؍رن کے جواب میں سینٹرل  زون کی ٹیم۱۲۸؍ رن پر ڈھیر ہوگئی۔ دوسری اننگز میں بھی ویسٹ زون  کے بلے بازوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا لیکن پجارا کا انداز جمعہ کو مختلف تھا۔ پجارا نے اپنی قابل تعریف اننگز کے دوران۱۴؍ بار گیندوں کو باؤنڈری لائن کے پار پہنچایا ۔ وہ اننگز کے۹۲؍ویں اوور کی آخری گیند پر رن ​​آؤٹ ہوئے۔
   ان کی اننگز کا ہی نتیجہ تھا کہ ویسٹ زون نے سینٹرل کے خلاف زبردست برتری حاصل کر کے میچ پر اپنی گرفت مضبوط کر لی۔ پجارا کے علاوہ جمعہ کو کھیل کی اہم توجہ دھماکہ خیز بلے باز سوریہ کمار یادو (۵۲؍رن ) کی نصف سنچری تھی۔ انہوں نے اپنی اننگز میں صرف۵۸؍ گیندوں پر ۸؍ چوکے اور ایک چھکا لگایا۔سینٹرل زون کی جانب سے سوربھ کمار نے ۴؍ جبکہ سرنش جین نے۵۶؍ رن  کے عوض ۳؍ وکٹ حاصل  کئے۔
 ویسٹ زون نے۳؍ وکٹ پر۱۴۹؍ رن  سے دن کا آغاز کیا۔ اس وقت پجارا۵۰؍ رن پر بیٹنگ کر رہے تھے۔ انہوں نے۳۶۶؍ ​​منٹ کی اننگز میں۲۷۸؍ گیندوں کا سامنا کیا اور اس دوران انہوں نے۱۴؍ چوکے اور ایک چھکا لگایا۔ سینٹرل   زون نے دن کے پہلے ہی اوور میں سرفراز خان کو پویلین کی راہ دکھا کر دن کا اچھا آغاز کیا۔ سرفراز گزشتہ روز کے ۶؍ رن کے اسکور پر کوئی اضافہ کئے بغیر  اسپنر سوربھ کمار کی گیند پر وکٹ کیپر اوپیندر یادو کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔ اس کے بعد وکٹ کیپر ہیت ​​پٹیل (۲۷؍رن) نے پجارا کے ساتھ ۵؍ویں وکٹ کیلئے ۴۷؍ رن کی شراکت کی۔اس دوران پجارا نے احتیاط سے بیٹنگ پر توجہ دی اور رن بنائے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK