لکشیا سین نے پہلی بار دولت مشترکہ کھیلوں کا طلائی تمغہ جیتا سندھو نے خواتین سنگلز کا پہلا کامن ویلتھ طلائی تمغہ جیت لیاشرت کمل نے سنگلز میں لیام پچ کو ۱۔۴؍ سے ہرادیا
ہندوستان کی بیڈمنٹن نوجوان سنسنی لکشیا سین نے پیر کو اپنے اپنے فائنل میچ جیت کر دولت مشترکہ کھیلوں۲۰۲۲ء میں طلائی تمغہ جیت لیا۔دوسری طرف لکشیا نے ملائیشیا کے این جی زی یونگ کو۱۔۲؍ سے شکست دے کر مردوں کے سنگلز میچ میں طلائی تمغہ حاصل کیا۔۲۰؍سالہ لکشیا جو پہلی بار کامن ویلتھ گیمز میں حصہ لے رہے ہیں، نے پہلا گیم ہارنے کے بعد شاندار مقابلہ کرتے ہوئے یونگ کو ۲۱۔۱۹، ۹۔۲۱، ۱۶۔۲۱؍سے شکست دی۔ پہلا گیم ہارنے کے باوجود لکشیا دباؤ میں نہیں آئے اور انہوں نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے دولت مشترکہ کھیلوں کا پہلا طلائی تمغہ جیتا۔ اس سے پہلے لکشیا نے ایشین جونیئر چمپئن شپ۲۰۱۸ء میں گولڈمیڈل جیتا تھا۔ اس کے علاوہ وہ تھامس کپ۲۰۲۲ء جیتنے والی ہندوستانی ٹیم کا بھی حصہ تھے۔: ہندوستانی بیڈمنٹن اسٹارپی وی سندھو نے دولت مشترکہ کھیل۲۰۲۲ء میں پیر کو کینیڈا کی مشیل لی کوصفر۔۲؍سے شکست دے کر خواتین کے سنگلز کا طلائی تمغہ جیت لیا۔ سندھو نے گلاسگو ۲۰۱۴ء گیمز کی گولڈ میڈلسٹ مشیل کو۱۵۔۲۱، ۱۳۔۲۱؍ سے شکست دی۔ریو۲۰۱۶ء کی سلور میڈلسٹ سندھو جب کورٹ پر آئیں تو ان کے پیر پرلوبنڈیج لگاہواتھا اس کے باوجود ان کے کھیل پرکوئی اثر نہیں پڑا۔ پہلے گیم میں انہیں مشیل سے چیلنج ملا لیکن دوسرے گیم میں کینیڈا کی کھلاڑی کی غیر متوقع غلطیوں نے سندھو کے لئے جیت کی راہ ہموار کردی۔ اس سے قبل سندھو نے گلاسگو ۲۰۱۴ء گیمز میں کانسے اور گولڈ کوسٹ۲۰۱۸ء گیمز میں چاندی کا تمغہ جیتا تھا اور اس جیت کے ساتھ ہی سندھو نے کامن ویلتھ میڈلز کا سیٹ مکمل کرلیا۔: ہندوستانی بیڈمنٹن اسٹارپی وی سندھو نے دولت مشترکہ کھیل۲۰۲۲ء میں پیر کو کینیڈا کی مشیل لی کوصفر۔۲؍سے شکست دے کر خواتین کے سنگلز کا طلائی تمغہ جیت لیا۔ سندھو نے گلاسگو ۲۰۱۴ء گیمز کی گولڈ میڈلسٹ مشیل کو۱۵۔۲۱، ۱۳۔۲۱؍ سے شکست دی۔ریو۲۰۱۶ء کی سلور میڈلسٹ سندھو جب کورٹ پر آئیں تو ان کے پیر پرلوبنڈیج لگاہواتھا اس کے باوجود ان کے کھیل پرکوئی اثر نہیں پڑا۔ پہلے گیم میں انہیں مشیل سے چیلنج ملا لیکن دوسرے گیم میں کینیڈا کی کھلاڑی کی غیر متوقع غلطیوں نے سندھو کے لئے جیت کی راہ ہموار کردی۔ اس سے قبل سندھو نے گلاسگو ۲۰۱۴ء گیمز میں کانسے اور گولڈ کوسٹ۲۰۱۸ء گیمز میں چاندی کا تمغہ جیتا تھا اور اس جیت کے ساتھ ہی سندھو نے کامن ویلتھ میڈلز کا سیٹ مکمل کرلیا۔