Inquilab Logo Happiest Places to Work

کوپا ڈیل رے: بارسلونا کوایٹلیٹیکو میڈرڈ کے خلاف بڑے چیلنج

Updated: March 03, 2026, 9:50 AM IST | Madrid

ایف سی بارسلونا کو منگل کے روز ہوم گراؤنڈ (کیمپ نو) میں ایک ہمالیائی چیلنج کا سامنا ہے، جہاں اسے کوپا ڈیل رے سیمی فائنل کے دوسرے مرحلے میں ایٹلیٹیکو میڈرڈ کے خلاف ۰۔۴؍گول کے بھاری خسارے کو ختم کرنا ہوگا۔

lamine yamal.Photo:INN
لامین یامل۔ تصویر:آئی این این

 ایف سی بارسلونا کو منگل کے روز ہوم گراؤنڈ (کیمپ نو) میں ایک ہمالیائی چیلنج کا سامنا ہے، جہاں اسے کوپا ڈیل رے سیمی فائنل کے دوسرے مرحلے میں ایٹلیٹیکو میڈرڈ کے خلاف ۰۔۴؍گول کے بھاری خسارے کو ختم کرنا ہوگا۔ پہلے مرحلے میں سیمیونی اور لک مین کی شاندار کارکردگی نے ہنسی فلک کی ٹیم کو ہلا کر رکھ دیا تھا۔ تین ہفتے قبل ہونے والی شکست کے بعد اب بارسلونا کی پوزیشن بہتر دکھائی دے رہی ہے۔
 رافینہ مکمل فٹ ہو چکے ہیں، لامین یامل اپنی بہترین فارم میں واپس آ گئے ہیں، اور مڈفیلڈر پیڈری بھی ہیمسٹرنگ انجری سے نجات پا کر اسکواڈ کا حصہ ہیں۔
 ہسپانوی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے پیڈری نے کہا کہ ’’  ڈ ریسنگ روم میں کھلاڑی پرامید ہیں کہ اگر کوئی ٹیم۴؍گول کا خسارہ ختم کر سکتی ہے، تو وہ ہم ہیں۔ ہم نے ۲۰؍منٹ میں دو گول کا خسارہ ختم کیا ہے، تو۹۰؍ منٹ میں چار گول کیوں نہیں؟‘‘
بارسلونا کو ولاریال کے خلاف ۱۔۴؍گول  کی جیت سے حوصلہ تو ملا ہے، لیکن رابرٹ لیوانڈوسکی آنکھ کی ہڈی (Eye socket) فریکچر ہونے کی وجہ سے باہر ہیں جبکہ فرینکی ڈی جونگ بھی  ہیمسٹرنگ انجری کے باعث میچ کا حصہ نہیں ہوں گے۔

یہ بھی پڑھئے:سنیل شیٹی کا انکشاف: شاہ رخ کا اسٹارڈم الگورتھم سے بالاتر

جرمن اسٹار ایمرے کین گھٹنے کی شدید انجری کا شکار، فٹ بال سیزن سے باہر
 جرمن فٹ بال ٹیم کے مایہ ناز مڈ فیلڈر اور بورسیا ڈورٹمنڈ کے کپتان ایمرے کین کے مداحوں کے لیے بری خبر سامنے آئی ہے۔ ۳۲؍ سالہ کھلاڑی بائیں گھٹنے کی سنگین انجری کے باعث رواں فٹ بال سیزن کے بقیہ تمام میچوں سے باہر ہو گئے ہیں، جس سے ان کے کلب اور قومی ٹیم کو بڑا دھچکا لگا ہے۔
 ایمرے کین کو یہ انجری ہفتہ کے روز روایتی حریف `بایرن میونخ  کے خلاف کھیلے گئے میچ کے دوران پیش آئی۔ تکلیف کے باوجود انہوں نے کھیل جاری رکھنے کی کوشش کی مگر بالآخر انہیں میدان چھوڑنا پڑا۔

یہ بھی پڑھئے:مغربی ایشیا میں پروازوں کا بحران برقرار؛ ایئر لائنز نے معطلی میں توسیع کردی


 بورسیا ڈورٹمنڈ کے کوچ نیکو کووچ نے اپنے کپتان کے جذبے کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایمرے کین نے درد کی لہروں کے باوجود ٹیم کے لیے لڑنے کی مثال قائم کی، لیکن طبی معائنے کے بعد ان کا مزید کھیلنا ناممکن قرار دیا گیا ہے۔ ایمرے کین کی غیر موجودگی ڈورٹمنڈ کے لیے ایک بڑا امتحان ثابت ہوگی، جو اس وقت بنڈس لیگا میں دوسرے نمبر پر موجود ہے اورخطاب کی دوڑ میں بایرن میونخ سے ۱۱؍پوائنٹس پیچھے ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK