Inquilab Logo Happiest Places to Work

ڈیوڈ دھون نے ’’ہے جوانی تو عشق ہوناہے ‘‘ کے تعلق سے وضاحت پیش کی

Updated: April 21, 2026, 3:00 PM IST | Mumbai

سینئر فلمساز ڈیوڈ دھون نے اپنی آنے والی فلم ’’ہے جوانی تو عشق ہوناہے ‘‘ کے ٹیزر پر ہونے والی تنقید کا جواب دیا ہے، جسے آن لائن ’’ اے آئی بچوں‘‘ کے استعمال پر کافی ٹرول کیا گیا۔ اس فلم میں مرکزی کردار ان کے بیٹے ورون دھون ادا کر رہے ہیں۔

David And Varun Dhawan.Photo:INN
ڈیوڈ اور ورون دھون۔ تصویر:آئی این این

سینئر فلمساز ڈیوڈ دھون نے اپنی آنے والی فلم ’’ہے جوانی تو عشق ہوناہے ‘‘ کے ٹیزر پر ہونے والی تنقید کا جواب دیا ہے، جسے آن لائن ’’ اے آئی بچوں‘‘ کے استعمال پر کافی ٹرول کیا گیا۔ اس فلم میں مرکزی کردار ان کے بیٹے ورون دھون ادا کر رہے ہیں۔
۱۴؍ اپریل ۲۰۲۶ءکو ریلیز ہونے والے ٹیزر میں دواے آئی  سے بنائے گئے ننھے بچے ایک دوسرے سے بات کرتے دکھائی دیتے ہیں۔ وہ مزاحیہ انداز میں اپنی غیر معمولی خاندانی صورتحال پر گفتگو کرتے ہیں اور کہتے ہیں کہ اگرچہ ان کی مائیں مختلف ہیں، لیکن ان کے والد’’جَس‘‘(جسے ورون دھون نے ادا کیا ہے) ایک ہی ہیں۔
فلم میں ہیروئنز کے طور پرمرونال ٹھاکر بانی کے کردار میں اورپوجا ہیگڑے  پریت کے کردار میں نظر آئیں گی، جس سے ایک دلچسپ مگر متنازع کہانی سامنے آتی ہے جس نے ناظرین میں بحث چھیڑ دی ہے۔تنقید کے جواب میں، ڈیوڈ دھون نے ان خدشات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ٹیزر فلم کی اصل عکاسی نہیں کرتا۔ انہوں نےایک انٹرویو میں کہاکہ ’’فلم میں اے آئی  ہے ہی نہیں... ہم نے کچھ الگ کرنے کی کوشش کی، اس لیے بنا کر دیکھا۔ ہمیں ٹھیک لگا۔ کہانی بھی یہ نہیں ہے۔ یہ صرف ایک ٹیزر ہے۔ جب گانے آئیں گے تو آپ کو پتہ چلے گا۔ فلم کا اے آئی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔‘‘

یہ بھی پڑھئے:سورج بڑجاتیا نے اپنی اگلی فلم کا اعلان کر دیا


ممکنہ ریٹائرمنٹ کا عندیہ
ایک جذباتی لمحے میں، ڈیوڈ دھون نے اشارہ دیا کہ فلم ’’ہے جوانی تو عشق ہوناہے ‘‘  ان کی ہدایت کاری کے طویل سفر کا آخری مرحلہ ہو سکتی ہے۔ انہوں نے کہا’’مجھے نہیں لگتا کہ مجھے مزید کام کرنا چاہیے۔ یہ میری آخری فلم ہو سکتی ہے... اس کے بعد میں صرف ورون کا والد رہوں گا جس سے ان کی صحت سے متعلق خدشات کا بھی اندازہ ہوتا ہے۔‘‘

یہ بھی پڑھئے:امریکہ ایران جنگ بندی : کیا دنیا نئے معاشی بحران کی جانب بڑھ رہی ہے؟


دھون نے فلم کی شوٹنگ کے دوران پیش آنے والے ایک مشکل وقت کا بھی ذکر کیا اور بتایا کہ ورون دھون نے اس دوران ان کا بھرپور ساتھ دیا۔ انہوں نے کہا’’میں اس فلم کی شوٹنگ کے دوران بہت بیمار تھا۔ ورون نے میرا بہت خیال رکھا، ڈاکٹروں سے رابطے میں رہا اور ہر وقت میرے ساتھ تھا۔ وہ ایک بہترین خاندانی انسان ہے۔‘‘
تین دہائیوں پر محیط کیریئر اور ۴۵؍ سے زائد فلموں کے ساتھ، دھون نے اطمینان کا اظہار کیا اور بتایا کہ انہوں نے سنجے دت، انل کپور، گووندا اور سلمان خان  جیسے بڑے ستاروں کے ساتھ کام کیا ہے۔ انہوں نے اپنے استادمنموہن دیسائی کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ ان ہی کی بدولت ان کا منفرد انداز تشکیل پایا۔ ان کی فلم ’’ہے جوانی تو عشق ہوناہے ‘‘ ۲۲؍مئی کو ریلیز ہوگی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK