• Tue, 06 October, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

دلیپ ٹرافی میں شاندار کارکردگی، ایشان کشن کے ٹیسٹ ٹیم میں انتخاب پر بحث

Updated: October 06, 2026, 8:01 PM IST | Mumbai

دلیپ ٹرافی میں ایشان کشن کی شاندار کارکردگی کے بعد نیوزی لینڈ کے خلاف آئندہ ٹیسٹ سیریز کے لیے ان کے انتخاب پر بحث شروع ہوگئی ہے۔ سلیکشن کمیٹی کی میٹنگ رواں ہفتے متوقع ہے اور نومبر کے آخر میں نیوزی لینڈ میں ہونے والے دو ٹیسٹ میچوں کے لیے ایشان کے نام پر غور کیا جاسکتا ہے۔

Ishan Kishan.Photo:X
ایشان کشن۔ تصویر:ایکس

دلیپ ٹرافی میں ایشان کشن کی شاندار کارکردگی کے بعد نیوزی لینڈ کے خلاف آئندہ ٹیسٹ سیریز کے لیے ان کے انتخاب پر بحث شروع ہوگئی ہے۔ سلیکشن کمیٹی کی میٹنگ رواں ہفتے متوقع ہے اور نومبر کے آخر میں نیوزی لینڈ میں ہونے والے دو ٹیسٹ میچوں کے لیے ایشان کے نام پر غور کیا جاسکتا ہے۔ ایشان نے دلیپ ٹرافی کے فائنل میں ساؤتھ زون کے خلاف ۲۷۰؍ اور  ۸۰؍رن کی شاندار اننگز کھیل کر ایسٹ زون کو خطاب دلایا۔ انہوں نے ٹورنامنٹ کے تین میچوں میں  ۱۰۰؍ سے زائد کی اوسط سے ۴۰۹؍ رن بنائے۔ ایشان نے اب تک صرف دو ٹیسٹ کھیلے ہیں، جن میں آخری میچ تین سال سے زیادہ پہلے کھیلا تھا، لیکن حالیہ عرصے میں وہ ریڈ بال کرکٹ میں بھی بہترین فارم میں ہیں۔

یہ بھی پڑھئے:’’جیلر ۲‘‘ کے ٹریلر میں رتیک روشن کی ایک جھلک؟ مداحوں نے فوراًپہچان لیا

رشبھ پنت اور دھرو جریل پہلے ہی ٹیسٹ ٹیم میں وکٹ کیپر بلے باز کے طور پر موجود ہیں اور دونوں نے ہندوستان کے گزشتہ پانچ ٹیسٹ میچوں میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ اس لیے ٹیم میں تیسرے وکٹ کیپر بلے باز کی ضرورت پر فیصلہ سلیکٹرز کے لیے اہم ہوگا۔ ایشان نے ۲۰۲۶ء میں ٹی۲۰؍کرکٹ میں  ۱۰۰۵؍ رن بنا کر ہندوستان کے لیے سب سے زیادہ رن بھی بنائے ہیں۔

یہ بھی پڑھئے:ہرمن پریت کور نے تینوں فارمیٹس کی کپتانی چھوڑ دی

نیوزی لینڈ کی کنڈیشنز کو دیکھتے ہوئے تیز گیندباز آکاش دیپ اور مکیش کمار بھی انتخاب کی دوڑ میں ہیں۔ مکیش نے حال ہی میں ختم ہونے والے ایران کپ میں ریسٹ آف انڈیا کو خطاب دلانے میں اہم کردار ادا کیا اور دلیپ ٹرافی میں ایسٹ زون کے لیے تین میچوں میں ۱۲؍وکٹ لیے۔ ہرشیت رانا نے بھی سینٹر آف ایکسی لینس میں گیندبازی شروع کردی ہے، تاہم ان کی فٹنس کی صورتحال ابھی واضح نہیں ہے۔ جسپریت بمراہ، محمد سراج اور گرنور برار کی ٹیم میں شمولیت تقریباً یقینی مانی جارہی ہے، جبکہ پرسدھ کرشنا کی فٹنیس میں بھی بہتری آرہی ہے۔ اس طرح سلیکٹرز کے پاس وکٹ کیپنگ کے ساتھ ساتھ تیز گیندبازی کے شعبے میں بھی کئی متبادل موجود ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK