Inquilab Logo

سائنا کی شکست،سندھو اور لکشیا کوارٹر فائنل میں داخل

Updated: January 14, 2022, 12:38 PM IST | Agency | New Delhi

چوتھی سیڈ سائنا نہوال جمعرات کو انڈیا اوپن میں مالویکا بنسوڑ کے ہاتھوں دوسرے راؤنڈ میں مسلسل گیموں میں شکست کھا کر انڈین اوپن بیڈمنٹن ٹورنامنٹ سے باہر گئی ہیں جبکہ ٹاپ سیڈ پی وی سندھو اور تیسری سیڈ لکشیا سین نے کوارٹرفائنل میں جگہ بنالی ہے۔

After losing in the second round, Saina Nahwal was eliminated from the tournament..Picture:PTI
دوسرے راؤنڈ میں شکست کے بعد سائنا نہوال ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئیں۔ تصویر:پی ٹی آئی

چوتھی سیڈ سائنا نہوال جمعرات کو انڈیا اوپن میں مالویکا  بنسوڑ کے ہاتھوں دوسرے راؤنڈ میں مسلسل گیموں میں شکست کھا کر انڈین اوپن بیڈمنٹن ٹورنامنٹ سے باہر گئی ہیں جبکہ ٹاپ سیڈ پی وی سندھو اور تیسری سیڈ لکشیا سین نے کوارٹرفائنل میں جگہ بنالی ہے۔مالویکا نے  سائنا کو خواتین کے سنگلز کے دوسرے راؤنڈ میں  ۳۴؍منٹ میں۹۔۲۱، ۱۷۔۲۱؍سے شکست دے کر کرئیر کی سب سے بڑی جیت درج کی اور کوارٹرفائنل میں داخلہ حاصل کیا۔ مالویکا کا آخری ۸؍ میں آکرشی کشیپ سے مقابلہ ہوگا۔ کشیپ نے دوسرے راؤنڈ میں کیورا موپاٹی کو ۲۳؍منٹ میں شکست دی ۔ اس درمیان خواتین کے زمرے میں ٹاپ سیڈ سندھو نے ہموطن ایرا شرما کو۳۰؍منٹ میں۱۰۔۲۱،۱۰۔۲۱؍سے  شکست دے کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی ۔سندھو کا مقابلہ کوارٹر فائنل میں ہموطن  اشمیتا چلیہا سے ہوگا جنہوں نے دوسرے راؤنڈ میں فرانس کی ییلے ہیوکس کو۳۰؍ منٹ کے دوسرے میچ میں۱۴۔۲۱،۱۷۔۲۱؍ سے  شکست دی۔ دریں اثنامردوں کے زمرے میں چھٹی سیڈ سمیر ورما فرانس کے برائن ینگ کے خلاف پہلے گیم میں دو۔چار  سے پچھڑنے کے بعد چوٹ کے باعث ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئے۔ ٹاپ سیڈ سری کانت کورونا انفیکشن کی وجہ سے ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئے جبکہ ان کے حریف ڈنمارک کے کم برون نے کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی۔ آٹھویں سیڈ ایچ ایس پرنے کو متھن منجوناتھ کے کورونا سے متاثر ہونے کے بعد باہر ہونے کے سبب      آخری ۸؍ میں جگہ مل گئی۔ پرنے کو سیمی فائنل میں جگہ بنانے کے لئے  تیسری سیڈ اور عالمی چمپئن شپ کے کانسے کے فاتح لکشیا سین سے مقابلہ کرنا ہوگا۔ دوسرے راؤنڈ میں لکشیا نے سویڈن کے فیلکس برسٹاڈ کو ۴۱؍منٹ میں ۱۵۔۲۱، ۱۲۔۲۱؍ سے ہرایا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK