Inquilab Logo Happiest Places to Work

دفاعی چمپئن مانچسٹر سٹی نے ای پی ایل میں فاتحانہ آغاز کیا

Updated: August 13, 2023, 10:35 AM IST

مانچسٹر سٹی کلب نے افتتاحی میچ میں برنلے کلب کو اس کے ہی میدان پر شکست دی

Manchester City player Erling Holland
مانچسٹر سٹی کے کھلاڑی ارلنگ ہالینڈ

 جمعہ کی دیر رات سے انگلش پریمیر لیگ کے نئے سیزن کا آغاز ہوگیا اور اپنے افتتاحی میچ میں دفاعی چمپئن مانچسٹر سٹی فٹبال کلب نے شاندار کامیابی سے شروعات کی۔ مانچسٹر سٹی نے برنلے کے میدان پر ہی  اسے ۰۔۳؍گول سے شکست دے کر پورے ۳؍ پوائنٹس حاصل کئے۔ اس میچ میں سٹی کی ٹیم نے شروعات ہی سے حملے کئے۔
 ارلنگ ہالینڈ نےنئے سیزن کا آغاز بھی شاندار انداز میں کیا اور ۲؍گول کئے۔ انہوں نے میچ کے چوتھے منٹ ہی میں پہلا گول کیا۔ اس کے بعد ۳۶؍ ویں منٹ میں انہوں نے ٹیم اور اپنا دوسرا گول کیا۔ پہلے گول میں ان کی مدد راڈری نے کی اور دوسرے گول میں جے الواریز نے مدد کی۔ میچ کے ۷۵؍ویں منٹ میں راڈری نے مانچسٹر سٹی کا تیسرا گول کرکے ٹیم کی فتح یقینی بنادی۔ سنیچر کو ہی ای پی ایل کے ایک اور میچ میں آرسنل فٹبال کلب  نے ناٹنگھم شائر کو ۱۔۲؍ گول سے شکست دے کر ۳؍پوائنٹس حاصل کئے۔ این کیتیا اور باکوساکا نے آرسنل کیلئے ایک ایک گول کیا۔ 

 

football Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK