چمپئن لیگ کے راؤنڈ آف ۱۶؍کے پہلے مرحلے میں ریئل نے مانچسٹری سٹی کو تین صفر سے شکست دی۔
EPAPER
Updated: March 13, 2026, 3:30 PM IST | Madrid
چمپئن لیگ کے راؤنڈ آف ۱۶؍کے پہلے مرحلے میں ریئل نے مانچسٹری سٹی کو تین صفر سے شکست دی۔
یوئیفا چمپئن لیگ کے راؤنڈ آف ۱۶؍کے پہلے مرحلے کے سنسنی خیز مقابلے میں ہسپانوی ٹیم رئیل میڈرڈ نے مانچسٹر سٹی کے خلاف شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسے یکطرفہ مقابلے تین صفر سے شکست دے کر کواٹر فائنل کی راہ ہموار کر لی۔ برنابیو اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس میچ کے ہیرو فیڈریکو والورڈے رہے، جنہوں نے شاندار ہیٹ ٹرک اسکور کر کے اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کر دیا۔
یہ بھی پڑھئے: ٹی ۲۰؍ ورلڈ کپ ۲۰۲۶ء: ریکارڈز کی بارش،کئی نئے سنگِ میل قائم
میچ کے آغاز سے ہی رئیل میڈرڈ نے جارحانہ حکمت عملی اپنائی۔ کھیل کے ۱۹؍ ویں منٹ میں والورڈے نے ایک کلاسک کاؤنٹر اٹیک پر گیند کو نیٹ میں پہنچاکر اسٹیڈیم میں موجود ہزاروں شائقین کو خوش کر دیا۔مانچسٹر سٹی ابھی اس صدمے سے سنبھل بھی نہ پایا تھا کہ ۲۶؍ ویں منٹ میں سٹی کے دفاعی کھلاڑیوں کی غلطی اور پنالٹی ایریا میں ہونے والی افراتفری کا فائدہ اٹھاتے ہوئے والورڈے نے ایک زور دار گراؤنڈ شاٹ کے ذریعے دوسرا گول کر دیا۔و الورڈے کی بھوک یہیں ختم نہیں ہوئی۔ پہلے ہاف کے اختتام سے قبل ۴۱؍ ویں منٹ میں انہوں نے ایک مرتبہ پھر اپنی انفرادی مہارت کا مظاہرہ کیا اور خوبصورت فیلڈ گول کر کے اپنی ہیٹ ٹرک مکمل کی۔ یہ چمپئن لیگ کے بڑے مقابلوں میں کسی بھی مڈفیلڈر کی جانب سے کی جانے والی بہترین کارکردگیوں میں سے ایک قرار دی جا رہی ہے۔
وسرے ہاف میں مانچسٹر سٹی نے واپسی کی کچھ کوششیں کیں لیکن میڈرڈ کا دفاع چٹان ثابت ہوا۔ دریں اثناکھیل کے ۵۵؍ ویں منٹ میں رئیل میڈرڈ کو اپنی برتری مزید مستحکم کرنے کا موقع ملا جب ریفری نے ریئل میڈرڈ کو پنالٹی دی گئی۔ تاہم برازیلین اسٹار ونیسیس جونیئر پنالٹی کو گول میں تبدیل کرنےمیں ناکام رہے۔
یہ بھی پڑھئے: چمپئن لیگ : بائرن میونخ نے اٹلانٹا کو روند ڈالا، کوارٹر فائنل میں رسائی یقینی
اگرچہ رئیل میڈرڈ نے پہلے مرحلے میں۳؍گول کی برتری حاصل کر لی ہے، تاہم مانچسٹر سٹی کے لئے ابھی سب کچھ ختم نہیں ہوا ہے۔ دونوں ٹیمیں اب اگلے منگل کو مانچسٹر کے اتحاد اسٹیڈیم میں دوسرے مرحلے کے میچ کے لئے مدمقابل ہوں گی۔ پیپ گارڈ یولا کی ٹیم کو اگلے مرحلے میں جانے کے لئے اب شاندار کارکردگی دکھانی ہوگی۔