دیو دت پڈیکل (۱۱۷؍رن) کی مسلسل دوسری سنچری اور کپتان شبھ من گل (۵۰؍ رن) کی نصف سنچری اننگز کی بدولت ہندوستان نے سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن اتوار کو اسٹمپس کے وقت پانچ وکٹوں کے نقصان پر ۳۰۰؍ رنز بنا کر اپنی پوزیشن مضبوط کر لی۔
EPAPER
Updated: August 23, 2026, 10:26 PM IST | Colombo
دیو دت پڈیکل (۱۱۷؍رن) کی مسلسل دوسری سنچری اور کپتان شبھ من گل (۵۰؍ رن) کی نصف سنچری اننگز کی بدولت ہندوستان نے سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن اتوار کو اسٹمپس کے وقت پانچ وکٹوں کے نقصان پر ۳۰۰؍ رنز بنا کر اپنی پوزیشن مضبوط کر لی۔
دیو دت پڈیکل (۱۱۷؍رن) کی مسلسل دوسری سنچری اور کپتان شبھ من گل (۵۰؍ رن) کی نصف سنچری اننگز کی بدولت ہندوستان نے سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن اتوار کو اسٹمپس کے وقت پانچ وکٹوں کے نقصان پر ۳۰۰؍ رنز بنا کر اپنی پوزیشن مضبوط کر لی۔
Stumps: It is Stumps on Day 1 in Colombo and India are 300/5 from 85 overs.
— BCCI (@BCCI) August 23, 2026
Devdutt Padikkal scored another fine century, whereas Gill made 50.
Link: https://t.co/r9FgXSdsMf #TeamIndia | #SLvIND pic.twitter.com/OTuvZSUvjY
اتوار کو کولمبو میں ہندوستان نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔ بلے بازی کے لیے اترنے والی ہندوستانی ٹیم کے لیے یشسوی جیسوال اور کے ایل راہل کی اوپننگ جوڑی نے پہلے وکٹ کے لیے ۳۷؍ رنز جوڑے۔ ۱۱؍ ویں اوور میں لاہیرو کمارا نے کے ایل راہل (۱۸؍رن) کو آؤٹ کر کے سری لنکا کو پہلی کامیابی دلائی۔ اس کے بعد بلے بازی کے لیے آئے دیو دت پڈیکل نے جیسوال کے ساتھ اننگ کو سنبھالنے کی کوشش کی۔ اسی دوران ۱۷؍ویں اوور کی آخری گیند پر اسیتھا فرنانڈو نے نصف سنچری کی طرف بڑھ رہے جیسوال کا شکار کر لیا۔ یشسوی جیسوال نے ۵۳؍ گیندوں میں نو چوکوں کی مدد سے ۴۵؍ رنز کی اننگز کھیلی۔
لنچ کے بعد پڈیکل اور گل نے سنبھل کر بلے بازی کرتے ہوئے تیزی کے ساتھ رنز بنائے اور اپنی اپنی نصف سنچریاں مکمل کیں۔ ہندوستان کا تیسرا وکٹ چائے کے وقفے سے پہلے شبھ من گل کی شکل میں گرا۔ انہیں ۵۲؍ویں اوور میں اسیتھا فرنانڈو نے آؤٹ کیا۔ شبھ من گل نے ۱۰۸؍ گیندوں میں چھ چوکوں کی مدد سے ۵۰؍ رنز بنائے۔
چائے کے وقفے تک ہندستان کا اسکور تین وکٹوں پر ۱۸۷؍رنز تھا۔ اس کے بعد رشبھ پنت (تین) رنز پر ریٹائرڈ ہرٹ ہوئے۔ دیو دت پڈیکل نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی مسلسل دوسری سنچری مکمل کی۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے چتیشور پجارا کے غیر ملکی سرزمین پر مسلسل دو ٹیسٹ میچوں میں سنچری بنانے کے ریکارڈ کی برابری کر لی۔ چوتھے وکٹ کے طور پر پڈیکل۱۱۷؍ رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ انہوں نے اپنی سنچری اننگز میں ۱۹۳؍ گیندوں کا سامنا کیا اور ۱۲؍ چوکے لگائے۔ انہیں کیشرا نوانتھا نے آؤٹ کیا۔ ۸۵؍ویں اوور میں اسیتھا فرنانڈو نے نصف سنچری کی طرف بڑھ رہے رویندر جڈیجا کو بولڈ کر کے سری لنکا کو پانچویں کامیابی دلائی۔ رویندر جڈیجا نے ۸۳؍ گیندوں میں چار چوکے لگاتے ہوئے ۴۳؍ رنز بنائے۔
اسٹمپس کے وقت ہندوستان نے پانچ وکٹوں کے نقصان پر ۳۰۰؍ رنز بنا لیے ہیں۔ دھرو جوریل ناٹ آؤٹ ۷؍ اور سارانش جین (ناٹ آؤٹ چاررنز بنا کر کریز پر موجود ہیں۔ سری لنکا کی جانب سے اسیتھا فرنانڈو نے تین وکٹیں حاصل کیں۔ لاہیرو کمارا اور کیشرا نوانتھا نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔