Inquilab Logo

دھونی اگلے سال بھی چنئی کی کپتانی کریں گے

Updated: May 22, 2022, 10:22 AM IST | Chennai

۲۰۲۲ء کا سیزن چنئی کیلئے مایوس کن رہا ہے اور وہ پلے آف کی دوڑ سے باہر ہونے والی دوسری ٹیم ہے

Dhoni
دھونی

 آئی پی ایل کے گزشتہ فاتح چنئی سپرکنگز اور ان کے حامیوں کیلئے یہ بڑی خوشی کی بات ہے کہ مہندر سنگھ دھونی ایک بار پھر اگلے سال ۴؍ بار جیتنے والی ٹیم میں نظر آئیں گے۔ یہی نہیں۴۱؍ سالہ دھونی اس فرنچائزی کی کپتانی بھی کرتے نظر آئیں گے۔۲۰۲۲ء کا سیزن چنئی کیلئے مایوس کن رہا ہے اور وہ پلے آف کی دوڑ سے باہر ہونے والی دوسری ٹیم ہے۔ ای ایس  پی این کرک انفو کو معلوم ہوا ہے کہ دھونی نے ٹیم انتظامیہ سے اگلے سال دستیاب ہونے کے بارے میں بات کی ہے اور یہ بھی انکشاف کیا ہے کہ وہ کپتان ہوں گے۔ اس کے علاوہ آل راؤنڈر رویندر جڈیجا، جو کپتانی چھوڑنے کے بعد چوٹ کی وجہ سے اس سیزن سے باہر ہو چکے ہیں بھی۲۰۲۳ء کے آئی پی ایل کیلئے ٹیم میں واپس آئیں گے۔ ان کے نکلنے سے افواہوں کا بازار گرم ہو گیا تھا۔
 یہ دونوں ان چار کھلاڑیوں میں سب سے نمایاں تھے جنہیں چنئی نے سیزن کے آغاز میں برقرار رکھا تھا۔ جڈیجا کو۱۶؍ کروڑ کی رقم کے ساتھ ٹیم میں پہلے نمبر پر رکھا گیا تھا، وہیں دھونی۱۴؍کروڑ کے ساتھ دوسرے نمبر پر تھے۔
 اس سیزن کے ۹؍ویں میچ سے پہلے جڈیجانے کپتانی چھوڑنے کا فیصلہ کیا تھا اور دھونی پھر سن رائزرس حیدرآباد کے خلاف چنئی کیلئے ٹاس میں نظر آئے۔ جب ڈینی موریسن نے ان سے پوچھا کہ کیا وہ اگلے سیزن میں دوبارہ چنئی کی پیلی جرسی میں کھیلتے  ہوئے نظر آئیں گے  تو انہوں نے کہا’’آپ مجھے پیلے رنگ میں دیکھیں گے لیکن یہ والی  یا کوئی اور اس  کے لئے آپ کو انتظام کرنا پڑے گا۔جڈیجا کے کپتانی اور پھر ٹیم سے دستبردار ہونے کے بعد چنئی کی طویل مدتی کپتانی کے اختیارات پر کافی بحث ہوئی ہے۔ دھونی نے خود حیدرآباد کے خلاف میچ کے بعد جڈیجا کے دفاع میں کہا تھاکہ جب آپ کپتان بنتے ہیں تو بہت سی چیزیں آپ کے دماغ پر اثر انداز ہوتی ہیں۔ میرے خیال میں کپتانی نے ان کی تیاری اور کارکردگی کو متاثر کیا۔ ایک کھلاڑی کی طرف سے کپتان بننا ایک سست عمل ہے۔ میچ کے اہم لمحات میں اپنی ذمہ داری نبھاتے ہوئےکچھ اہم فیصلے۔ جب آپ کپتان بنتے ہیں تو آپ کو اپنے کھیل کے علاوہ بہت سی  چیزوں پر توجہ مرکوز کرنی پڑتی ہے۔ جڈیجا پر اتنا دباؤ ہوتا ہے کہ ان سے کیچ چھوٹنے لگے تھے۔ عام طور پر ایسا  نہیں ہوتا۔‘‘گزشتہ سال اکتوبر میں آئی پی ایل ٹائٹل جیتنے کے بعد چنئی کے مالک این سرینواسن نے کہا تھا کہ دھونی نہ صرف چنئی بلکہ پورے تمل ناڈو کا’اٹوٹ انگ‘ ہیں اور رہیں گے۔

IPL 2022 Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK