• Tue, 16 December, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

آئی پی ایل نیلامی : کارتک اور پرشانت سب سے مہنگے ان کیپڈ کھلاڑی

Updated: December 16, 2025, 9:54 PM IST | Abu Dhabi

آئی پی ایل کی تاریخ میں منگل کا دن اس وقت یادگار بن گیا جب ان کیپڈ کھلاڑیوں اور غیر ملکی اسٹارز پر ریکارڈ ساز بولیاں لگیں۔ اتر پردیش کے پرشانت ویر اور راجستھان کے کارتک شرما آئی پی ایل کے سب سے مہنگے ان کیپڈ کھلاڑی بن گئے۔

Karthik Sharma.Photo:INN
کارتک شرما۔ تصویر:آئی این این

 آئی پی ایل کی تاریخ میں منگل کا دن اس وقت یادگار بن گیا جب ان کیپڈ کھلاڑیوں اور غیر ملکی اسٹارز پر ریکارڈ ساز بولیاں لگیں۔ اتر پردیش کے پرشانت ویر اور راجستھان کے کارتک شرما آئی پی ایل کے سب سے مہنگے ان کیپڈ کھلاڑی بن گئے جبکہ آسٹریلیا کے آل راؤنڈر کیمرون گرین لیگ کی تاریخ کے سب سے مہنگے غیر ملکی کھلاڑی قرار پائے۔
ابوظہبی کے اتحاد ایرینا میں منعقدہ آئی پی ایل منی آکشن میں چنئی سپر کنگز ( سی ایس کے ) نے راجستھان رائلز اور سن رائزرس حیدرآباد کو پیچھے چھوڑتے ہوئے پرشانت ویر کو اپنے  ساتھ کیا۔ کچھ ہی دیر بعد کارتک شرما کے لیے بھی چنئی اور حیدرآباد کے درمیان زبردست بولی لگی، تاہم آخرکار  سی ایس کے   نے اس جارح مزاج بلے باز کو۲۰ء۱۴؍ کروڑ روپے میں خرید لیا۔ان شاندار بولیوں کے ساتھ پرشانت ویر اور کارتک شرما آئی پی ایل تاریخ کے سب سے مہنگے ان کیپڈ کھلاڑی بن گئے۔ اس سے قبل یہ ریکارڈ اویس خان کے پاس تھا، جنہیں لکھنؤ سپر جائنٹس نے ۲۰۲۲ء میں ۱۰؍ کروڑ روپے میں خریدا تھا۔

دوسری جانب، کولکاتا نائٹ رائیڈرز (کے کے آر) نے ایک بار پھر تاریخ رقم کی۔ فرنچائز نے۲۰ء۲۵؍ کروڑ روپے کی بولی لگا کر کیمرون گرین کو اپنی ٹیم میں شامل کر لیا۔ اس سے قبل ۲۰۲۴ء میں بھی  کے کے آر نے مچل اسٹارک کو۷۵ء۲۴؍ کروڑ روپے میں خریدا تھا، جو اس سیزن کے فائنل میں پلیئر آف دی میچ رہے تھے۔ اب تک اسٹارک لیگ کے سب سے مہنگے غیر ملکی کھلاڑی تھے، مگر اس بار گرین نے ان کا ریکارڈ توڑ دیا۔

گرین کا نام  نیلامی  میں آتے ہی بولی کا طوفان اٹھ کھڑا ہوا۔ ممبئی انڈینز نے سب سے پہلے دو کروڑ کی بولی لگائی، جس کے فوراً بعد راجستھان رائلز نے  ۲۰ء۲؍کروڑ کی پیشکش کی۔ کچھ دیر تک  کے کے آر اور راجستھان کے درمیان زبردست مقابلہ رہا، مگر بجٹ محدود ہونے کے باعث راجستھان نے ۸۰ء۱۳؍ کروڑ پر ہاتھ کھینچ لیا۔ اس کے بعد  سی ایس کے میدان میں اتری اور۲۵؍  کروڑ تک کے کے آر کو ٹکر دی، لیکن آخرکار۲۰ء۲۵؍ کروڑ کی بولی کے ساتھ کے کے آر نے بازی مار لی۔

یہ بھی پڑھئے:آئی پی ایل نیلامی: انسٹاگرام ریلز نے اعزاز سواریہ کی قسمت بدل دی

قابل ذکر ہے کہ گرین سے قبل مچل اسٹارک (۷۵ء۲۴؍کروڑ) اور پیٹ کمنز(۵۰ء۲۰؍کروڑ)  بھی آئی پی ایل تاریخ کے سب سے مہنگے غیر ملکی کھلاڑی رہ چکے ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اتنی بھاری بولی کے باوجود گرین کو اس سیزن میں صرف  ۱۸؍کروڑ روپے ہی ملیں گے۔ آئی پی ایل انتظامیہ نے ۲۰۲۵ء کے میگا  نیلامی سے قبل زیادہ سے زیادہ فیس کی حد مقرر کی تھی، جس کے تحت اگر کسی غیر ملکی کھلاڑی پر۱۸؍کروڑ سے زائد خرچ کیا جائے تو اضافی رقم بی سی سی آئی کے کھلاڑی فلاحی پروگرام میں جمع کر دی جاتی ہے۔یہ منی نیلامی  نہ صرف ریکارڈز بلکہ سنسنی، حکمتِ عملی اور کروڑوں کی جنگ کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK