Inquilab Logo

سوشل میڈیا پر رائل چیلنجرزبنگلور کے شہباز احمد کے شاندار کیچ کے چرچے

Updated: October 20, 2020, 11:42 AM IST | Agency | Abu Dhabi

راجستھان کی اننگز کے آخری اوور کی دوسری گیند پر باؤنڈری لائن پر شہباز نے اسٹیو اسمتھ کا عمدہ کیچ لیا

Shahbaz Ahmed - Pic : Twitter RCB
شہباز احمد ۔ تصویر : آر سی بی ٹویٹر

انڈین پریمیر لیگ کے ۳۳؍ ویں میچ میں اپنا پہلا میچ کھیلنے والے شہباز احمد نے راجستھان رائلز کے خلاف رائل چیلنجرز بنگلور کیلئےفیلڈنگ کے دوران بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرکے سب کو حیرت میں ڈال دیا۔ راجستھان کی اننگز کے آخری اوور کی دوسری گیند پر باؤنڈری لائن پر شہباز نے اسٹیو اسمتھ کا عمدہ کیچ لیا۔ شہباز کا یہ کیچ اتنا زبردست تھا کہ خود ٹیم کے کپتان وراٹ کوہلی کا رد عمل بھی دیکھنے کے لائق تھا۔راجستھان کے کپتان اسٹیو اسمتھ آر سی بی کے خلاف زبردست فارم میں نظر آئے اور اننگز کے آخری اوور میں ان کی کوشش تھی کہ کچھ بڑے شاٹس لگائیں اور اپنی ٹیم کے لئے اہم رن بنائیں۔اگرچہ اسمتھ نے اس کے لئے زبردست کوشش کی لیکن شہباز احمد کی شاندار فیلڈنگ نے اسے ناکام کردیا ۔ اسمتھ نے۳۶؍ گیندوں پر۵۷؍ رن بنائے۔ اس اننگز میں اسمتھ نے۶؍ چوکے اور ایک چھکا لگایا۔
 واضح رہے کہ آر سی بی نے میوات، ہریانہ کے نوجوان کھلاڑی کو شیوم دوبے کی جگہ ٹیم میں شامل کیا تھا ۔ شہباز بائیں ہاتھ کے آرتھوڈوکس بولنگ کے ساتھ آخر میں تیز بلے بازی بھی کرتے ہیں۔ شہباز احمد نے وجے ہزارے ٹرافی کی شروعات بنگال کے لئے ۲۰۱۸ء  میں کی تھی۔ شہباز کو ڈومیسٹک کرکٹ کا بہترین آل راؤنڈر سمجھا جاتا ہے۔ 
 شہباز نے باؤنڈری لائن پر شاندار انداز میں اسٹیو اسمتھ کو کیچ لیا۔ شہباز نے جس طرح اسے پکڑا اس سے ہر کوئی دنگ رہ گیا۔ شہباز احمد کے ہاتھوں ہونے والا یہ کیچ اس ٹورنامنٹ کے بہترین کیچ میں سے ایک ہو سکتا ہے۔ اس کیچ کو دیکھ کر نہ صرف بلے باز حیرت زدہ ہوئے بلکہ بولر بھی کیچ دیکھ کر اپنا ردعمل دیتے ہوئے دکھائی دیئے۔
 ڈومیسٹک کرکٹ میں شہباز نے رنجی ٹرافی کے۲۰۔۲۰۱۹ء سیزن میں بنگال کے لئے بھی گزشتہ سال کی بہترین بولنگ کے ساتھ ہیٹ ٹرک کی تھی جس کے بعد کافی ان کا کافی چرچا ہوا تھا۔ یہی وجہ ہے کہ آر سی بی نے اسے گزشتہ سال آئی پی ایل نیلامی میں۲۰؍ لاکھ کی بنیادی قیمت میں خریدا تھا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK