Inquilab Logo

چنئی کیلئے اب کرو یا مرو کی صورتحال

Updated: October 23, 2020, 1:31 PM IST | Agency | Sharjah

آج روہت کے جانبازوں سے دھونی اینڈ کمپنی کا مقابلہ، چنئی اب ہاری تو باہر، ممبئی کی نظریں استحکام پر

MS Dhoni And Rohit Sharma. Picture :INN
ؤمہندرسنگھ دھونی اور روہت شرما تصویر:آئی این این

مایوس کن کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی چنئی سپر کنگزاگر ممبئی انڈینس کےخلاف جمعہ کو ہاری تو وہ آئی پی ایل سے باہر ہوجائے گی ۔ دوسری جانب ممبئی کی پلے آف کیلئے اپنی پوزیشن مستحکم کرنے پر نگاہ ہو گی۔ مہندرسنگھ دھونی کی قیادت میں چنئی نے افتتاحی میچ میں ممبئی کو شکست دے کر آئی پی ایل کی شاندار شروعات کی تھی  لیکن اس کے بعد سے چنئی کی کارکردگی میں مسلسل کمی واقع ہوئی ہے۔ چنئی اس وقت ۱۰؍ میچوں میں ۳؍ جیت ، ۷؍ شکستوں اور ۶؍پوائنٹس کے ساتھ آٹھویں اور آخری مقام پر ہے۔اگر چنئی اس میچ میں ہارتا ہے تو اس کا سفر ختم ہوجائے گا۔ کپتان دھونی نے راجستھان رائلز کے خلاف آخری میچ کے بعد اعتراف کیا تھا کہ اس سیزن میں ان کا سفر قریب قریب ختم ہوچکا ہے۔ اگر شارجہ کے چھوٹے گراؤنڈ میں ہونے والے افتتاحی میچ کی طرح چنئی ممبئی کو ہرانے  میں کامیاب ہوجاتی ہے تو اس کے لئے کچھ امید ہوگی۔  چنئی کو اپنی امیدوں کو برقرار رکھنے کے لئے باقی ۴؍ میچ جیتنے ہیں اور باقی ٹیموں کے نتائج پر بھی نگاہ رکھنا ہوگی لیکن اس کیلئے اسے راجستھان کے خلاف آخری میچ کی کارکردگی پر قابو پانا ہوگا۔چنئی نے راجستھان کے خلاف بہت خراب بیٹنگ کرتے ہوئے ۱۲۵؍رن بنائے تھے۔ دھونی کو اس پرفارمنس پر قابو پانا ہوگا اور ٹیم کو متحرک کرنا ہوگا ورنہ ایک عظیم کپتان کو آئی پی ایل سے غمزدہ رخصت ہونا پڑے گا۔ ٹیم کے ہیڈ کوچ اسٹیفن فلیمنگ بھی اعتراف کرچکے ہیں کہ ان کی ٹیم میں عمر دراز کھلاڑیوں کو بھرمار ہے۔گزشتہ سیزن تک تو ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا لیکن ٹیم اب اپنی چمک کھوتی جا رہی ہے۔ڈوین براوو کے زخمی ہونے کے بعد ٹیم کو مزید دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ چنئی سپر کنگز کے سامنے اپنے بقیہ میچوں میں بڑی فتوحات حاصل کرنے کا مشکل ہدف ہوگا۔چاروں میچ جیتنے کے بعد بھی رن ریٹ کی بنیاد پر پلے آف کا فیصلہ ہوگا ۔دوسری جانب ممبئی  انڈینس کے کپتان روہت شرما کو دوسرے سپر اوور کی شکست کے بعد کنگز الیون پنجاب کے خلاف اپنے آخری میچ سے واپسی کرنا ہوگی۔ ممبئی کے اب ۹؍ میچوں میں۶؍ جیت، ۳؍ شکست سے ۱۲؍پوائنٹس ہیں اور پلے آف میں پہنچنے کے لئے باقی ۵؍ میچوں میں سے ۲؍ جیت کی ضرورت ہے۔ ممبئی اور پنجاب میچ کا فیصلہ ٹی۔۲۰؍تاریخ میں پہلی بار دوسرے سپر اوور میں گیا جس میں پنجاب کی سنسنی خیز جیت ہوئی تھی جبکہ ممبئی کو سوچنا پڑا کہ انہوں نے کہاں غلطی کی ہے۔ ممبئی وننگ ٹریک پر واپس جانے کی کوشش کرے گا کیونکہ وہ اب تک اپنی کارکردگی کی بنیاد پر ٹاپ ٹو میں جگہ بنانے میں کامیاب رہا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK