Inquilab Logo Happiest Places to Work

’’ڈان ۳‘‘ تنازع: FWICE کا کنگنا اور رام گوپال ورما پر جوابی وار

Updated: June 04, 2026, 4:01 PM IST | Mumbai

رنویر سنگھ کے خلاف جاری تنازع کے دوران ایف ڈبلیو آئی سی ای نے اپنے موقف کا دفاع کرتے ہوئے ناقدین کو جواب دیا ہے۔ تنظیم کے نمائندے اشوک پنڈت نے کنگنا رناوت اور رام گوپال ورما کے بیانات پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ لوگ پورے معاملے کو سمجھے بغیر تبصرے کر رہے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ ایف ڈبلیو آئی سی ای کی رنویر سنگھ سے کوئی ذاتی دشمنی نہیں، بلکہ معاملہ فلم ’’ڈان ۳‘‘ سے ان کی علاحدگی کے بعد پیدا ہونے والے تنازع سے متعلق ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے رام گوپال ورما پر تکنیکی ماہرین کی ادائیگیوں سے متعلق سنگین الزامات بھی عائد کیے۔

Ram Gopal Varma, Ashok Pandit and Kangana Ranaut. Photo: INN
رام گوپال ورما، اشوک پنڈت اور کنگنا رناوت۔ تصویر: آئی این این

رنویر سنگھ اور فلم ’’ڈان ۳‘‘ تنازع کے بعد بالی ووڈ میں جاری بحث کے درمیان فیڈریشن آف ویسٹرن انڈیا سنے ایمپلائز (FWICE) نے اپنے موقف کا دفاع کرتے ہوئے ناقدین کو جواب دیا ہے۔ تنظیم کے نمائندے اشوک پنڈت نے ہندوستان ٹائمز سے گفتگو میں کہا کہ بہت سے لوگ پورے معاملے کو سمجھے بغیرایف ڈبلیو آئی سی ای پر تنقید کر رہے ہیں۔ اشوک پنڈت نے اداکارہ کنگنا رناوت کے حالیہ تبصروں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا، ’’انڈسٹری میں بہت سے لوگوں نے ہمیں گالیاں دینا شروع کر دی ہیں۔ کل کنگنا نے بھی کچھ کہا۔ لوگ پورے معاملے کو سمجھے بغیر تبصرے کر رہے ہیں۔ کنگنا نے کہا کہ مجھ پر بھی انڈسٹری نے پابندی لگائی تھی۔ میں نے کہا، ’آپ بکواس کرتی ہیں، اسی لیے آپ پر پابندی لگی۔‘ مجھے اس کی پرواہ نہیں۔ انڈسٹری کا ایک بڑا مسئلہ ہے جسے لوگ سمجھے بغیر رائے دے رہے ہیں۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: پروڈیوسر پہلاج نہلانی کا ۷۶؍ سال کی عمر میں انتقال

ایف ڈبلیو آئی سی ای نے ایک بار پھر واضح کیا کہ تنظیم کا رنویر سنگھ کے خلاف کوئی ذاتی موقف نہیں ہے اور تنازع صرف فلم ’’ڈان ۳‘‘ سے ان کی علاحدگی اور اس کے نتیجے میں پیدا ہونے والے حالات سے متعلق ہے۔ اسی دوران اشوک پنڈت نے فلمساز رام گوپال ورما کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا، جنہوں نے حالیہ دنوں میں رنویر سنگھ کا دفاع کرتے ہوئے ایف ڈبلیو آئی سی ای کے خلاف بیانات دیے تھے۔ پنڈت نے کہا، ’’ایف ڈبلیو آئی سی ای کوئی غنڈہ تنظیم نہیں ہے بلکہ ایک سنجیدہ فیڈریشن ہے۔ رام گوپال ورما نے ہمارے بارے میں نامناسب زبان استعمال کی۔ ہم دنیا کو بتانا چاہتے ہیں کہ رام گوپال ورما تکنیکی ماہرین کے ایک کروڑ روپے سے زائد کے مقروض ہیں۔ یہ معاملہ ۲۰۱۷ء سے چل رہا ہے۔‘‘

انہوں نے مزید دعویٰ کیا، ’’انہوں نے فیڈریشن کو ایک خط لکھا تھا اور ادائیگی کیلئے مزید وقت مانگا تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ مارچ ۲۰۱۹ء تک تمام واجبات ادا کر دیں گے، لیکن آج تک ادائیگی نہیں کی گئی۔ ہم فیڈریشن کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کرنے پر ان سے معافی کا مطالبہ کرتے ہیں۔‘‘ یہ ردعمل اس وقت سامنے آیا جب رام گوپال ورما نے ایف ڈبلیو آئی سی ای کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے تنظیم کے کردار پر سوالات اٹھائے تھے۔ اس کے بعد دونوں فریقوں کے درمیان لفظی جنگ مزید شدت اختیار کر گئی ہے۔

یہ بھی پڑھئے: فلم ’’پیڈی ‘‘کے لیے رام چرن نے گہرے زخم بھی برداشت کئے

دوسری جانب رنویر سنگھ کے معاملے پر بھی تنازع ختم نہیں ہوا۔ اگرچہ ایف ڈبلیو آئی سی ای حال ہی میں عدم تعاون کی اپنی ہدایت واپس لے چکی ہے، تاہم فلم ’’ڈان ۳‘‘ سے ان کی علاحدگی اور اس کے اثرات پر بحث اب بھی جاری ہے۔ انڈسٹری کے مختلف حلقے اس معاملے پر منقسم نظر آ رہے ہیں، جبکہ کئی معروف شخصیات رنویر سنگھ کے حق میں اور بعض ایف ڈبلیو آئی سی ای کے مؤقف کی حمایت میں سامنے آ چکی ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK