• Tue, 06 October, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

’’دِرِیشیم ۳‘‘: فلم نے اجے دیوگن کے کریئر کا نیاریکارڈ قائم کردیا

Updated: October 06, 2026, 8:01 PM IST | Mumbai

’’دِرِیشیم ۳‘‘ نے پہلے پیر کو بھی شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے اجے دیوگن کے کریئر کا نیا ریکارڈ قائم کردیا ہے۔ تازہ باکس آفس اعداد و شمار کے مطابق فلم نے چوتھے دن یعنی پیر کو ہندوستان میں تقریباً ۲۱؍ کروڑ روپے خالص کمائے۔

Film Poster.Photo:INN
فلم کا پوسٹر۔تصویر:آئی این این

’’دِرِیشیم ۳‘‘ نے پہلے پیر کو بھی شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے اجے دیوگن کے کریئر کا نیا ریکارڈ قائم کردیا ہے۔ تازہ باکس آفس اعداد و شمار کے مطابق فلم نے چوتھے دن یعنی پیر کو ہندوستان میں تقریباً  ۲۱؍ کروڑ روپے خالص  کمائے، جس کے بعد چار دن میں اس کی مجموعی ہندوستانی خالص کمائی۵۰ء۱۹۷؍ کروڑ روپے  تک پہنچ گئی۔ 
’’دِرِیشیم ۳: دی کنکلوژن‘‘ نے پہلے پیر کی کمائی کے معاملے میں اجے دیوگن کی سابقہ فلم  ’’سنگھم اگین‘ ‘کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ ’’سنگھم اگین‘‘ نے پہلے پیر کو تقریباً  ۱۸؍ کروڑ روپے  کمائے تھے، جبکہ ’’دریشیم۳‘‘ نے ۲۱ ؍کروڑ روپے کے ساتھ اجے دیوگن کے کریئر کا  سب سے بڑا فرسٹ منڈے کلیکشن  درج کرلیا۔ فلم نے پچھلا ریکارڈ تقریباً ۳ ؍کروڑ روپے کے فرق سے اپنے نام کرلیا۔ 

یہ بھی پڑھئے:’’جیلر ۲‘‘ کے ٹریلر میں رتیک روشن کی ایک جھلک؟ مداحوں نے فوراًپہچان لیا

 فلم نے جمعہ کو ریلیز کے پہلے دن تقریباً  ۶۲؍ کروڑ روپے ، ہفتہ کو ۵۳ء۵۰ کروڑ روپے اور اتوار کو۶۱؍ کروڑ روپے  کی شاندار ہندوستانی خالص کمائی کی۔ پیر کے ۲۱ ؍کروڑ روپے شامل ہونے کے بعد چار روزہ مجموعہ  ۵۰ء۱۹۷؍کروڑ روپے ہوگیا ہے۔ اب فلم ۲۰۰؍ کروڑ روپے   کا ہندسہ عبور کرنے سے صرف تقریباً  ۵ء۲؍کروڑ روپے دور ہے۔ 
’’دِرِیشیم ۳‘‘ کی کامیابی صرف ہندوستانی بازار تک محدود نہیں رہی۔ پیر تک فلم کی دنیا بھر میں مجموعی کمائی تقریباً ۳۰۳؍ کروڑ روپے  بتائی جارہی ہے۔ ابتدائی اندازوں کے مطابق بیرونِ ملک فلم نے چوتھے دن تقریباً ۵ ؍کروڑ روپے کا کاروبار کیا، جس کے بعد اس کی بیرونِ ملک مجموعی کمائی تقریباً ۶۶؍ کروڑ روپے ہوگئی۔ اس طرح فلم نے صرف چار دن میں ’’دریشیم ۲‘‘ کی پوری بیرونِ ملک کمائی، جو تقریباً ۵۰ء۵۹؍ کروڑ روپے تھی، کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ 

یہ بھی پڑھئے:ہرمن پریت کور نے تینوں فارمیٹس کی کپتانی چھوڑ دی

’’دریشیم ۳: دی کنکلوژن‘‘ نے پہلے ہی ابتدائی تین دن میں اپنے دونوں سابقہ حصوں کو بہت پیچھے چھوڑ دیا تھا۔ تین دن میں فلم نے ہندوستان میں۵۰ء۱۷۶؍ کروڑ روپے خالص  کمائے، جبکہ ’’دریشیم ۲‘‘ کے پہلے ہفتۂ اختتام کی کمائی ۱۴ء۶۴؍ کروڑ اور پہلی ’’دِرِیشیم‘‘ کی  ۰۵ء۲۳؍کروڑ روپے تھی۔ فلم میں  اجے دیوگن، تبو، شریا سرن، ایشیتا دتا، پرکاش راج اور  جے دیپ اہلاوت  اہم کرداروں میں ہیں، جبکہ ہدایت کاری ابھیشیک پاٹھک  نے کی ہے۔ فلم ۲؍ اکتوبر کو گاندھی جینتی کے موقع پر سنیما گھروں میں ریلیز ہوئی اور مضبوط کہانی، معمہ، خاندانی جذبات اور وجے سالگاؤںکر کے کردار کے باعث ناظرین کی خاص توجہ حاصل کررہی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK